| Qari: |
Say, "O mankind, the truth has come to you from your Lord, so whoever is guided is only guided for [the benefit of] his soul, and whoever goes astray only goes astray [in violation] against it. And I am not over you a manager."
کہہ دو کہ لوگو تمہارے پروردگار کے ہاں سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو جو کوئی ہدایت حاصل کرتا ہے تو ہدایت سے اپنے ہی حق میں بھلائی کرتا ہے۔ اور جو گمراہی اختیار کرتا ہے تو گمراہی سے اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور میں تمہارا وکیل نہیں ہوں
[قُلْ: آپ کہدیں] [يٰٓاَيُّھَا النَّاسُ: اے لوگو] [قَدْ جَاۗءَكُمُ: پہنچ چکا تمہارے پاس] [الْحَقُّ: حق] [مِنْ: سے] [رَّبِّكُمْ: تمہارا رب] [فَمَنِ: تو جو] [اهْتَدٰى: ہدایت پائی] [فَاِنَّمَا: تو صرف] [يَهْتَدِيْ: اس نے ہدایت پائی] [لِنَفْسِهٖ: اپنی جان کے لیے] [وَمَنْ: اور جو] [ضَلَّ: گمراہ ہوا] [فَاِنَّمَا: تو صرف] [يَضِلُّ: وہ گمراہ ہوا] [عَلَيْهَا: اس پر (برے کو)] [وَمَآ: اور نہیں] [اَنَا: میں] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [بِوَكِيْلٍ: مختار]
نافرمان کا اپنا نقصان ہے
اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے حبیب حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے فرماتا ہے کہ لوگوں کو آپ خبردار کریں کہ جو میں لایا ہوں ، وہ اللہ کی طرف سے ہے۔ بلا شک و شبہ وہ نرا حق ہے جو اس کی اتباع کرے گا وہ اپنے نفع کو جمع کرے گا۔ اور جو اس سے بھٹک جائے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔ میں تم پر وکیل نہیں ہوں کہ تمہیں ایمان پر مجبور کروں ۔ میں تو کہنے سننے والا ہوں ۔ ہادی صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) تو خود بھی میرے احکام اور وحی کا تابعدار رہ اور اسی پر مضبوطی سے جما رہ۔ لوگوں کی مخالفت کی کوئی پرواہ نہ کر۔ ان کی ایذاؤں پر صبر و تحمل سے کام لے یہاں تک کہ خود اللہ تجھ میں اور ان میں فیصلہ کر دے۔ وہ بہترین فیصلے کرنے والا ہے جس کا کوئی فیصلہ عدل سے حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔