| Qari: |
[Moses] said, "Then go. And indeed, it is [decreed] for you in [this] life to say, 'No contact.' And indeed, you have an appointment [in the Hereafter] you will not fail to keep. And look at your 'god' to which you remained devoted. We will surely burn it and blow it into the sea with a blast.
(موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے
[قَالَ: اس نے کہا] [فَاذْهَبْ: پس تو جا] [فَاِنَّ لَكَ: بیشک تیرے لیے] [فِي الْحَيٰوةِ: زندگی میں] [اَنْ: کہ] [تَقُوْلَ: تو کہے] [لَا: نہ] [مِسَاسَ: چھونا (ہاتھ لگانا)] [ وَاِنَّ: اور بیشک] [لَكَ: تیرے لیے] [مَوْعِدًا: ایک وقتِ مقرر] [لَّنْ تُخْلَفَهٗ: رہ گز تجھ سے خلاف نہ ہوگا] [وَانْظُرْ: اور دیکھ] [اِلٰٓى: طرف] [اِلٰهِكَ: اپنے معبود] [الَّذِيْ: وہ جس] [ظَلْتَ: تو رہتا تھا] [عَلَيْهِ: اس پر] [عَاكِفًا: جما ہوا] [لَنُحَرِّقَنَّهٗ: ہم اسے البتہ جلائیں گے] [ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهٗ: پھر البتہ اسے بکھیر دیں گے] [فِي الْيَمِّ: دریا میں] [نَسْفًا: اڑا کر]