| Qari: |
And Aaron had already told them before [the return of Moses], "O my people, you are only being tested by it, and indeed, your Lord is the Most Merciful, so follow me and obey my order."
اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے۔ اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو
[وَ: اور] [لَقَدْ قَالَ: تحقیق کہا] [لَهُمْ: ان سے] [هٰرُوْنُ: ہارون] [مِنْ قَبْلُ: اس سے پہلے] [يٰقَوْمِ: اے میری قوم] [اِنَّمَا: اس کے سوا نہیں] [فُتِنْتُمْ: تم آزمائے گئے] [بِهٖ: اس سے] [وَاِنَّ: اور بیشک] [رَبَّكُمُ: تمہارا رب] [الرَّحْمٰنُ: رحمن ہے] [فَاتَّبِعُوْنِيْ: سو میری پیروی کرو] [وَاَطِيْعُوْٓا: اور اطاعت کرو (مانو)] [اَمْرِيْ: میری بات]
بنی اسرائیل اور ہارون علیہ السلام ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے آنے سے پہلے حضرت ہارون علیہ السلام نے انہیں ہر چند سمجھایا بجھایا کہ دیکھو فتنے میں نہ پڑو اللہ رحمان کے سوا اور کسی کے سامنے نہ جھکو ۔ وہ ہر چیز کا خالق مالک ہے سب کا اندازہ مقرر کرنے والا وہی ہے وہی عرش مجید کا مالک ہے وہی جو چاہے کر گزرنے والا ہے۔ تم میری تابعداری اور حکم برداری کرتے رہو جو میں کہوں وہ بجا لاؤ جس سے روکوں رک جاؤ۔ لیکن ان سرکشوں نے جواب دیا کہ موسیٰ علیہ السلام کی سن کر تو خیر ہم مان لیں گے تب تک تو ہم اس کی پرستش نہیں چھوڑیں گے۔ چنانچہ لڑنے اور مرنے مارنے کے واسطے تیار ہو گئے۔