| Qari: |
And whoever submits his face to Allah while he is a doer of good - then he has grasped the most trustworthy handhold. And to Allah will be the outcome of [all] matters.
اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب)کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے
[وَمَنْ : اور جو] [يُّسْلِمْ : جھکا دے] [وَجْهَهٗٓ : اپنا چہرہ] [اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف] [وَهُوَ : اور وہ] [مُحْسِنٌ : نیکو کار] [فَقَدِ اسْتَمْسَكَ : تو بیشک اس نے تھاما] [بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقٰى ۭ : حلقہ مضبوط] [وَاِلَى اللّٰهِ : اور اللہ کی طرف] [عَاقِبَةُ : انتہا] [الْاُمُوْرِ : تمام کام (جمع)]
مضوبوط دستاویز
فرماتا ہے کہ جو اپنے عمل میں اخلاص پیدا کرے جو اللہ کا سچافرمانبردار بن جائے جو شریعت کا تابعدار ہوجائے اللہ کے حکموں پر عمل کرے اللہ کے منع کردہ کاموں سے باز آجائے اس نے مضبوط دستاویز حاصل کرلی گویا اللہ کا وعدہ لے لیا کہ عذابوں میں وہ نجات یافتہ ہے ۔ کاموں کا انجام اللہ کے ہاتھ ہے ۔ اے پیارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) کافروں کے کفر سے آپ غمگین نہ ہوں ۔ اللہ کی تحریر یونہی جاری ہوچکی ہے سب کالوٹنا اللہ کی طرف ہے ۔ اس وقت اعمال کے بدلے ملیں گے اس اللہ پر کوئی بات پوشیدہ نہیں ۔ دنیا میں مزے کرلیں پھر تو ان عذابوں کو بےبسی سے برداشت کرنا پڑے گا جو بہت سخت اور نہایت گھبراہٹ والے ہیں جیسے اور آیت میں ہے ( قُلْ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَي اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ 69) 10- یونس:69) اللہ پر جھوٹ افترا کرنے والے فلاح سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ دنیا کا فائدہ تو خیر الگ چیز ہے لیکن ہمارے ہاں (موت کے بعد) آنے کے بعد تو اپنے کفر کی سخت سزا بھگتنی پڑے گی۔