وَ یٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰی مَکَانَتِکُمۡ اِنِّیۡ عَامِلٌ ؕ سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ مَنۡ یَّاۡتِیۡہِ عَذَابٌ یُّخۡزِیۡہِ وَ مَنۡ ہُوَ کَاذِبٌ ؕ وَ ارۡتَقِبُوۡۤا اِنِّیۡ مَعَکُمۡ رَقِیۡبٌ ﴿۹۳﴾

(93 - ھود)

Qari:


And O my people, work according to your position; indeed, I am working. You are going to know to whom will come a punishment that will disgrace him and who is a liar. So watch; indeed, I am with you a watcher, [awaiting the outcome]."

اور برادران ملت! تم اپنی جگہ کام کیے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کیے جاتا ہوں۔ تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ رسوا کرنے والا عذاب کس پر آتا ہے اور جھوٹا کون ہے اور تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

[وَيٰقَوْمِ: اے میری قوم] [اعْمَلُوْا: تم کام کرتے ہو] [عَلٰي: پر] [مَكَانَتِكُمْ: اپنی جگہ] [اِنِّىْ: بیشک میں] [عَامِلٌ : کام کرتا ہوں] [سَوْفَ: جلد] [تَعْلَمُوْنَ: تم جان لوگے] [مَنْ: کون۔ کس؟] [يَّاْتِيْهِ: اس پر آتا ہے] [عَذَابٌ: عذاب] [يُّخْزِيْهِ: اس کو رسوا کردیگا] [وَمَنْ: اور کون] [هُوَ: وہ] [كَاذِبٌ: جھوٹا] [وَارْتَقِبُوْٓا: اور تم انتظار کرو] [اِنِّىْ: میں بیشک] [مَعَكُمْ: تمہارے ساتھ] [رَقِيْبٌ: انتظار]

Tafseer / Commentary

مدین والوں پر عذاب الٰہی
جب اللہ کے نبی علیہ السلام اپنی قوم کے ایمان لانے سے مایوس ہوگئے تو تھک کر فرمایا اچھا تم اپنے طریقے پر چلے جاؤ میں اپنے طریقے پر قائم ہوں ۔ تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ رسوا کرنے والے عذاب کن پر نازل ہوتے ہیں اور اللہ کے نزدیک جھوٹا کون ہے؟ تم منظر رہو میں بھی انتظار میں ہوں ۔ آخرش ان پر بھی عذاب الٰہی اترا اس وقت نبی اللہ اور مومن بچا دیئے گئے ان پر رحمت رب ہوئی اور ظالموں کو تہس نہس کر دیا گیا۔ وہ جل بھجے ۔ بےحس و حرکت رہ گئے۔ ایسے کہ گویا کبھی اپنے گھروں میں آباد ہی نہ تھے۔ اور جیسے کہ ان سے پہلے کے ثمودی تھے اللہ کی لعنت کا باعث بنے ویسے ہی یہ بھی ہوگئے ۔ ثمودی ان کے پڑوسی تھے اور گناہ اور بدامنی میں انہیں جیسے تھے اور یہ دونوں قومیں عرب ہی سے تعلق رکھتی تھیں ۔

Select your favorite tafseer