| Qari: |
And O my people, this is the she-camel of Allah - [she is] to you a sign. So let her feed upon Allah 's earth and do not touch her with harm, or you will be taken by an impending punishment."
اور یہ بھی کہا کہ اے قوم! یہ خدا کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی (یعنی معجزہ) ہے تو اس کو چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں (جہاں چاہے) چرے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دینا ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا
[وَيٰقَوْمِ: اور اے میری قوم] [هٰذِهٖ: یہ] [نَاقَــةُ اللّٰهِ: اللہ کی اونٹنی] [لَكُمْ: تمہاے لیے] [اٰيَةً: نشانی] [فَذَرُوْهَا: پس اس کو چھوڑ دو] [تَاْكُلْ: کھائے] [فِيْٓ: میں] [اَرْضِ اللّٰهِ: اللہ کی زمین] [وَلَا تَمَسُّوْهَا: اور اس کو نہ چھوؤ تم] [بِسُوْۗءٍ] [فَيَاْخُذَكُمْ: پس تمہیں پکڑ لے گا] [عَذَابٌ: عذاب] [قَرِيْبٌ: قریب (بہت جلد)]
ان تمام آیتوں کی پوری تفسیر اور ثمودیوں کی ہلاکت کے اور اونٹنی کے مفصل واقعات سورۃ اعراف میں بیان ہو چکے ہیں یہاں دوہرانے کی ضرورت نہیں