| Qari: |
The hypocrite men and hypocrite women are of one another. They enjoin what is wrong and forbid what is right and close their hands. They have forgotten Allah, so He has forgotten them [accordingly]. Indeed, the hypocrites - it is they who are the defiantly disobedient.
منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس (یعنی ایک طرح کے) ہیں کہ برے کام کرنے کو کہتے اور نیک کاموں سے منع کرتے اور (خرچ کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہیں۔ انہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ان کو بھلا دیا۔ بےشک منافق نافرمان ہیں
[اَلْمُنٰفِقُوْنَ: منافق مرد (جمع)] [وَالْمُنٰفِقٰتُ: اور منافق عورتیں] [بَعْضُهُمْ: ان میں سے بعض] [مِّنْ: سے] [بَعْضٍ: بعض کے] [يَاْمُرُوْنَ: وہ حکم دیتے ہیں] [بِالْمُنْكَرِ: برائی کا] [وَيَنْهَوْنَ: اور منع کرتے ہیں] [عَنِ: سے] [لْمَعْرُوْفِ: نیکی] [وَيَقْبِضُوْنَ: اور بند رکھتے ہیں] [اَيْدِيَهُمْ: اپنے ہاتھ] [نَسُوا: وہ بھول بیٹھے] [اللّٰهَ: اللہ] [فَنَسِيَهُمْ: تو اس نے انہیں بھلا دیا] [اِنَّ: بیشک] [الْمُنٰفِقِيْنَ: منافق (جمع)] [هُمُ: وہ (ہی)] [الْفٰسِقُوْنَ: نافرمان (جمع)]
ایک کے ہاتھ نیکیوں کے کھیت دوسرے کے ہاتھ برائیوں کی وبا
منافقوں کی حصلتیں مومنوں کے بالکل برخلاف ہوتی ہیں ۔ مومن بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں منافق برائیوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلائیوں سے منع کرتے ہیں ۔ مومن سخی ہوتے ہیں منافق بخیل ہوتے ہیں ۔ مومن ذکر اللہ میں مشغول رہتے ہیں ۔ منافق یاد الٰہی بھلائے رہتے ہیں ۔ اسی کے بدلے اللہ بھی ان کے ساتھ وہ معاملہ کرتا ہے جیسے کسی کو کوئی بھول گیا ہو قیامت کے دن یہی ان سے کہا جائے گا کہ تم ہم تمہیں ٹھیک اسی طرح بھلا دیں گے جیسے تم اس دن کی ملاقات کو بھلائے ہوئے تھے۔ منافق راہ حق سے دور ہوگئے ہیں گمراہی کے چکر دار بھول بھلیوں میں پھنس گئے ہیں ۔ ان منافقوں اور کافروں کی ان بداعمالیوں کی سزا ان کے لئے اللہ تعالیٰ جہنم کو مقرر فرما چکا ہے جہاں وہ ابدالآباد تک رہیں گے۔ وہاں کا عذاب انہیں بس ہوگا۔ انہیں رب رحیم اپنی رحمت سے دور کر چکا ہے اور ان کے لئے اس نے دائمی اور مستقل عذاب رکھے ہیں ۔