فَاَقِمۡ وَجۡہَکَ لِلدِّیۡنِ الۡقَیِّمِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَہٗ مِنَ اللّٰہِ یَوۡمَئِذٍ یَّصَّدَّعُوۡنَ ﴿۴۳﴾

(43 - الروم)

Qari:


So direct your face toward the correct religion before a Day comes from Allah of which there is no repelling. That Day, they will be divided.

تو اس روز سے پہلے جو خدا کی طرف سے آکر رہے گا اور رک نہیں سکے گا دین (کے رستے) پر سیدھا منہ کئے چلے چلو اس روز (سب) لوگ منتشر ہوجائیں گے

[فَاَقِمْ : پس سیدھا رکھو] [وَجْهَكَ : اپنا چہرہ] [لِلدِّيْنِ الْقَيِّمِ : دین راست کے لیے (طرف)] [مِنْ قَبْلِ : اس سے قبل] [اَنْ : کہ] [يَّاْتِيَ : آجائے] [يَوْمٌ : وہ دن] [لَّا مَرَدَّ : ٹلنا نہیں] [لَهٗ : اس کے لیے وہ] [مِنَ اللّٰهِ : اللہ سے] [يَوْمَىِٕذٍ: اس دن] [ يَّصَّدَّعُوْنَ: جدا جدا ہوجائیں گے]

Tafseer / Commentary

اللہ کے دین میں مستحکم ہوجاؤ
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دین پر جم جانے کی اور چستی سے اللہ کی فرمانبرداری کرنے کی ہدایت کرتا ہے اور فرماتا ہے۔ مضبوط دین کی طرف ہمہ تن متوجہ ہوجاؤ۔ اس سے پہلے کہ قیامت کا دن آئے ۔ جب اس کے آنے کا اللہ کا حکم ہوچکے گا پھر اس حکم کو یا اس آنے والی جماعت کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ اس دن نیک بد علیحدہ علیحدہ ہوجائیں گے۔ ایک جماعت جنت میں ایک جماعت بھڑکتی ہوئی آگ میں ۔ کافر اپنے کفر کے بوجھ تلے دب رہے ہونگے۔ لوگ اپنے کئے ہوئے نیک اعمال بہترین آرام دہ ذخیرے پر خوش وخرم ہونگے۔ رب انہیں ان کی نیکیوں کا اجر بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر کئی کئی گناہ کرکے دے رہا ہوگا۔ ایک ایک نیکی دس دس بلکہ سات سات سو بلکہ اس سے بھی بہت زیادہ کرکے انہیں ملے گی ۔ کفار اللہ کے دوست نہیں لیکن تاہم ان پر بھی ظلم نہ ہوگا۔

Select your favorite tafseer