تَاللّٰہِ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَہُوَ وَلِیُّہُمُ الۡیَوۡمَ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۳﴾

(63 - النحل)

Qari:


By Allah, We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے عذاب الیم ہے

[تَاللّٰهِ: اللہ کی قسم] [لَقَدْ اَرْسَلْنَآ: تحقیق ہم نے بھیجے] [اِلٰٓى: طرف] [اُمَمٍ: امتیں] [مِّنْ قَبْلِكَ: تم سے پہلے] [فَزَيَّنَ: پھر اچھا کردکھایا] [لَهُمُ: ان کے لیے] [الشَّيْطٰنُ: شیطان] [اَعْمَالَهُمْ: ان کے اعمال] [فَهُوَ: پس وہ] [وَلِيُّهُمُ: ان کا رفیق] [الْيَوْمَ: آج] [وَلَهُمْ: اور ان کے لیے] [عَذَابٌ اَلِيْمٌ: عذاب دردناک]

Tafseer / Commentary

شیطان کے دوست
اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ تسلی رکھیں ۔ آپ کو آپ کی قوم کا جھٹلانا کوئی انوکھی بات نہیں کون سا نبی آیا جو جھٹلایا نہ گیا ؟ باقی رہے جھٹلانے والے وہ شیطان کے مرید ہیں ۔ برائیاں انہیں شیطانی وسو اس سے بھلائیاں دکھائی دیتی ہیں ۔ ان کا ولی شیطان ہے وہ انہیں کوئی نفع پہنچانے والا نہیں ۔ ہمیشہ کے لئے مصیبت افزا عذابوں میں چھوڑ کر ان سے الگ ہو جائے گا ۔ قرآن حق و باطل میں سچ جھوٹ میں تمیز کرانے والی کتاب ہے ، ہر جھگڑا اور ہر اختلاف کا فیصلہ اس میں موجود ہے ۔ یہ دلوں کے لئے ہدایت ہے اور ایماندار جو اس پر عامل ہیں ، ان کے لئے رحمت ہے ۔ اس قرآن سے کس طرح مردہ دل جی اٹھتے ہیں ، اس کی مثال مردہ زمین اور بارش کی ہے جو لوگ بات کو سنیں ، سمجھیں وہ تو اس سے بہت کچھ عبرت حاصل کر سکتے ہیں ۔

Select your favorite tafseer