| Qari: |
Do the disbelievers await [anything] except that the angels should come to them or there comes the command of your Lord? Thus did those do before them. And Allah wronged them not, but they had been wronging themselves.
کیا یہ (کافر) اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے) آئیں یا تمہارے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچے۔ اسی طرح اُن لوگوں نے کیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور خدا نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
[هَلْ: کیا] [يَنْظُرُوْنَ: وہ انتظار کرتے ہیں] [اِلَّآ: مگر (صرف)] [اَنْ: یہ کہ] [تَاْتِيَهُمُ: ان کے پاس آئیں] [الْمَلٰۗىِٕكَةُ: فرشتے] [اَوْ يَاْتِيَ: یا آئے] [اَمْرُ: حکم] [رَبِّكَ: تیرا رب] [كَذٰلِكَ: ایسا ہی] [فَعَلَ: کیا] [الَّذِيْنَ: وہ لوگ جو] [مِنْ قَبْلِهِمْ: ان سے پہلے] [وَ: اور] [مَا ظَلَمَهُمُ: نہیں ظلم کیا ان پر] [اللّٰهُ: اور بلکہ] [وَلٰكِنْ: اور بلکہ] [كَانُوْٓا: وہ تھے] [اَنْفُسَهُمْ: اپنی جانیں] [يَظْلِمُوْنَ: ظلم کرتے]
فرشتوں کا انتظار
اللہ تبارک و تعالیٰ مشرکوں کو ڈانٹتے ہوئے فرماتا ہے کہ انہیں تو ان فرشتوں کا انتظار ہے جو ان کی روح قبض کرنے کے لئے آئیں گے تاقیامت کا انتظار ہے اور اس کے افعال و احوال کا ۔ ان جیسے ان سے پہلے کے مشرکین کا بھی یہی وطیرہ رہا یہاں تک کہ ان پر عذاب الہٰی آ پڑے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حجت پوری کر کے ، ان کے عذر ختم کر کے، کتابیں اتار کر ، و بال میں گھر گئے ۔ اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے اپنا بگاڑ لیا ۔ اسی لئے ان سے قیامت کے دن کہا جائے گا کہ یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے رہے۔