| Qari: |
Your god is one God. But those who do not believe in the Hereafter - their hearts are disapproving, and they are arrogant.
تمہارا معبود تو اکیلا خدا ہے۔ تو جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل انکار کر رہے ہیں اور وہ سرکش ہو رہے ہیں
[اِلٰـهُكُمْ: تمہارا معبود] [اِلٰهٌ: معبود] [وَّاحِدٌ: ایک (یکتا)] [فَالَّذِيْنَ: پس جو لوگ] [لَا يُؤْمِنُوْنَ: ایمان نہیں رکھتے] [بِالْاٰخِرَةِ: آخرت پر] [قُلُوْبُهُمْ: ان کے دل] [مُّنْكِرَةٌ: منکر (انکار کرنیوالے)] [وَّهُمْ: اور وہ] [مُّسْـتَكْبِرُوْنَ: تکبر کرنے والے (مغرور)]
اللہ ہی معبود برحق ہے، اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ، وہ واحد ہے، احد ہے، فرد ہے، صمد ہے۔ کافروں کے دل بھلی بات سے انکار کر تے ہیں وہ اس حق کلمے کو سن کر سخت حیرت زدہ ہو جاتے ہیں ۔ اللہ واحد کا ذکر سن کر ان کے دل مرجھا جاتے ہیں ۔ ہاں اوروں کا ذکر ہو تو کھل جاتے ہیں یہ اللہ کی عبادت سے مغرور ہیں ۔ نہ ان کے دل میں ایمان نہ عبادت کے عادی ۔ ایسے لوگ ذلت کے ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے ۔ یقینا اللہ تعالیٰ ہر چھپے کھلے کا عالم ہے ہر عمل پر جزا اور سزا دے گا وہ مغرور لوگوں سے بیزار ہے۔