| Qari: |
And [warn of] the Day He will call them and say, "Where are my 'partners' which you used to claim?"
اور جس دن وہ اُن کو پکارے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک جن کا تمہیں دعویٰ تھا کہاں گئے؟
[وَيَوْمَ: اور جس دن] [يُنَادِيْهِمْ: وہ پکارے گا انہیں] [فَيَقُوْلُ: تو وہ کہے گا] [اَيْنَ: کہاں] [شُرَكَاۗءِيَ: میرے شریک] [الَّذِيْنَ: وہ جو] [كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ: تم گمان کرتے تھے]
افترا بندی چھوڑ دو
مشرکوں کو دوسری دفعہ ڈانٹ دکھائی جائے گی اور فرمایا جائے گا کہ دنیا میں جنہیں میرا شریک ٹھہرا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ ہر امت میں سے ایک گواہ یعنی اس امت کا پیغمبر ممتاز کرلیا جائے گا۔ مشرکوں سے کہا جائے گا اپنے شرک کی کوئی دلیل پیش کرو ۔ اس وقت یہ یقین کرلیں گے کہ فی الواقع عبادتوں کے لائق اللہ کے سوا اور کوئی نہیں ۔ کوئی جواب نہ دے سکیں گے حیران رہ جائیں گے اور تمام افترا بھول جائیں گے۔