وَ اِنۡ کَادُوۡا لَیَفۡتِنُوۡنَکَ عَنِ الَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ لِتَفۡتَرِیَ عَلَیۡنَا غَیۡرَہٗ ٭ۖ وَ اِذًا لَّاتَّخَذُوۡکَ خَلِیۡلًا ﴿۷۳﴾

(73 - الاسراء)

Qari:


And indeed, they were about to tempt you away from that which We revealed to you in order to [make] you invent about Us something else; and then they would have taken you as a friend.

اور اے پیغمبر جو وحی ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے قریب تھا کہ یہ (کافر) لوگ تم کو اس سے بچلا دیں تاکہ تم اس کے سوا اور باتیں ہماری نسبت بنالو۔ اور اس وقت وہ تم کو دوست بنا لیتے

[وَاِنْ: اور تحقیق] [كَادُوْا: وہ قریب تھا] [لَيَفْتِنُوْنَكَ: کہ تمہیں بچلا دیں] [عَنِ: سے] [الَّذِيْٓ: وہ لوگ جو] [اَوْحَيْنَآ: ہم نے وحی کی] [اِلَيْكَ: تمہاری طرف] [لِتَفْتَرِيَ: تاکہ تم جھوٹ باندھو] [عَلَيْنَا: ہم پر] [غَيْرَهٗ: اس کے سوا] [وَاِذًا: اور اس صورت میں] [لَّاتَّخَذُوْكَ: البتہ وہ تمہیں بنا لیتے] [خَلِيْلًا: دوست]

Tafseer / Commentary

مکار و فجار کی چلاکیوں سے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے رسول کو بچاتا رہا آپ کو معصوم اور ثابت قدم ہی رکھا خود ہی آپ کا ولی و ناصر رہا اپنی ہی حفاظت اور صیانت میں ہمیشہ آپ کو رکھا آپ کی تائید اور نصرت برابر کرتا رہا آپ کے دین کو دنیا کے تمام دینوں پر غالب کر دیا آپ کے مخالفین کے بلند بانگ ارادوں کو پست کر دیا مشرق سے مغرب تک آپ کا کلمہ پھیلا دیا اسی کا بیان ان دونوں آیتوں میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر قیامت تک بیشمار درود و سلام بھیجتا رہے ۔ آمین ۔

Select your favorite tafseer