ذٰلِکَ مِمَّاۤ اَوۡحٰۤی اِلَیۡکَ رَبُّکَ مِنَ الۡحِکۡمَۃِ ؕ وَ لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ فَتُلۡقٰی فِیۡ جَہَنَّمَ مَلُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا ﴿۳۹﴾

(39 - الاسراء)

Qari:


That is from what your Lord has revealed to you, [O Muhammad], of wisdom. And, [O mankind], do not make [as equal] with Allah another deity, lest you be thrown into Hell, blamed and banished.

اے پیغمبر یہ ان (ہدایتوں) میں سے ہیں جو خدا نے دانائی کی باتیں تمہاری طرف وحی کی ہیں۔ اور خدا کے ساتھ کوئی معبود نہ بنانا کہ (ایسا کرنے سے) ملامت زدہ اور (درگاہ خدا سے) راندہ بنا کر جہنم میں ڈال دیئے جاؤ گے

[ذٰلِكَ: یہ] [مِمَّآ: اس سے جو] [اَوْحٰٓى: وحی کی] [اِلَيْكَ: تیری طرف] [رَبُّكَ: تیرا رب] [مِنَ الْحِكْمَةِ: حکمت سے] [وَلَا: اور نہ] [تَجْعَلْ: بنا] [مَعَ اللّٰهِ: اللہ کے ساتھ] [اِلٰـهًا: معبود] [اٰخَرَ: کوئی اور] [فَتُلْقٰى: پھر تو ڈالدیا جائے] [فِيْ جَهَنَّمَ: جہنم میں] [مَلُوْمًا: ملامت زدہ] [مَّدْحُوْرًا: دھکیلا ہوا]

Tafseer / Commentary

ذلیل کی عادتیں
یہ احکام ہم نے دئیے ہیں ۔ سب بہترین اوصاف ہیں اور جن باتوں سے ہم نے روکا ہے وہ بڑی ذلیل خصلتیں ہیں ہم یہ سب باتیں تیری طرف بذریعہ وحی کے نازل فرما رہے ہیں کہ تو لوگوں کو حکم دے اور منع کرے ۔ دیکھ میرے ساتھ کسی کو معبود نہ ٹھیرانا ورنہ وہ وقت آئے گا کہ خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگے گا اور اللہ کی طرف سے بھی ملامت ہوگی بلکہ تمام اور مخلوق کی طرف سے بھی ۔ اور تو ہر بھلائی سے دور کر دیا جائے گا ۔ اس آیت میں بواسطہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کی امت سے خطاب ہے کیونکہ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) تو معصوم ہیں ۔

Select your favorite tafseer