| Qari: |
And why do you not spend in the cause of Allah while to Allah belongs the heritage of the heavens and the earth? Not equal among you are those who spent before the conquest [of Makkah] and fought [and those who did so after it]. Those are greater in degree than they who spent afterwards and fought. But to all Allah has promised the best [reward]. And Allah, with what you do, is Acquainted.
اور تم کو کیا ہوا ہے کہ خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمانوں اور زمین کی وراثت خدا ہی کی ہے۔ جس شخص نے تم میں سے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور لڑائی کی وہ (اور جس نے یہ کام پیچھے کئے وہ) برابر نہیں۔ ان کا درجہ ان لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہے جنہوں نے بعد میں خرچ (اموال) اور (کفار سے) جہاد وقتال کیا۔ اور خدا نے سب سے (ثواب) نیک (کا) وعدہ تو کیا ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا ان سے واقف ہے
[وَمَا : اور کیا ہے] [لَكُمْ : تم کو] [اَلَّا تُنْفِقُوْا : کہ نہیں تم خرچ کرتے ہو] [فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ : اللہ کے راستے میں] [وَلِلّٰهِ مِيْرَاثُ : اور اللہ ہی کے لیے ہے میراث] [السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ : آسمانوں کی اور زمین کی] [لَا يَسْتَوِيْ مِنْكُمْ : نہیں برابر ہوسکتے تم میں سے] [مَّنْ اَنْفَقَ : جس نے خرچ کیا] [مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ : فتح سے پہلے] [وَقٰتَلَ ۭ : اور جنگ کی] [اُولٰۗىِٕكَ اَعْظَمُ : یہی لوگ زیادہ بڑے ہیں] [دَرَجَةً : درجے میں] [مِّنَ الَّذِيْنَ اَنْفَقُوْا: ان لوگوں سے جنہوں نے خرچ کیا] [مِنْۢ بَعْدُ : اس کے بعد] [وَقٰتَلُوْا ۭ : اور انہوں نے جنگ کی] [وَكُلًّا : اور ہر ایک کو] [وَّعَدَ اللّٰهُ : وعدہ کیا اللہ نے] [الْحُسْنٰى ۭ: بھلائی کا] [وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ : اور اللہ تعالی ساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو] [خَبِيْرٌ : باخبر ہے]