وَ اتَّبَعُوۡا مَا تَتۡلُوا الشَّیٰطِیۡنُ عَلٰی مُلۡکِ سُلَیۡمٰنَ ۚ وَ مَا کَفَرَ سُلَیۡمٰنُ وَ لٰکِنَّ الشَّیٰطِیۡنَ کَفَرُوۡا یُعَلِّمُوۡنَ النَّاسَ السِّحۡرَ ٭ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ عَلَی الۡمَلَکَیۡنِ بِبَابِلَ ہَارُوۡتَ وَ مَارُوۡتَ ؕ وَ مَا یُعَلِّمٰنِ مِنۡ اَحَدٍ حَتّٰی یَقُوۡلَاۤ اِنَّمَا نَحۡنُ فِتۡنَۃٌ فَلَا تَکۡفُرۡ ؕ فَیَتَعَلَّمُوۡنَ مِنۡہُمَا مَا یُفَرِّقُوۡنَ بِہٖ بَیۡنَ الۡمَرۡءِ وَ زَوۡجِہٖ ؕ وَ مَا ہُمۡ بِضَآرِّیۡنَ بِہٖ مِنۡ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَ یَتَعَلَّمُوۡنَ مَا یَضُرُّہُمۡ وَ لَا یَنۡفَعُہُمۡ ؕ وَ لَقَدۡ عَلِمُوۡا لَمَنِ اشۡتَرٰىہُ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ خَلَاقٍ ۟ؕ وَ لَبِئۡسَ مَا شَرَوۡا بِہٖۤ اَنۡفُسَہُمۡ ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾

(102 - البقرۃ)

Qari:


And they followed [instead] what the devils had recited during the reign of Solomon. It was not Solomon who disbelieved, but the devils disbelieved, teaching people magic and that which was revealed to the two angels at Babylon, Harut and Marut. But the two angels do not teach anyone unless they say, "We are a trial, so do not disbelieve [by practicing magic]." And [yet] they learn from them that by which they cause separation between a man and his wife. But they do not harm anyone through it except by permission of Allah. And the people learn what harms them and does not benefit them. But the Children of Israel certainly knew that whoever purchased the magic would not have in the Hereafter any share. And wretched is that for which they sold themselves, if they only knew.

اور ان (ہزلیات) کے پیچھے لگ گئے جو سلیمان کے عہدِ سلطنت میں شیاطین پڑھا کرتے تھے اور سلیمان نے مطلق کفر کی بات نہیں کی، بلکہ شیطان ہی کفر کرتے تھے کہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے۔ اور ان باتوں کے بھی (پیچھے لگ گئے) جو شہر بابل میں دو فرشتوں (یعنی) ہاروت اور ماروت پر اتری تھیں۔ اور وہ دونوں کسی کو کچھ نہیں سکھاتے تھے، جب تک یہ نہ کہہ دیتے کہ ہم تو (ذریعہٴ) آزمائش ہیں۔ تم کفر میں نہ پڑو۔ غرض لوگ ان سے (ایسا) جادو سیکھتے، جس سے میاں بیوی میں جدائی ڈال دیں۔ اور خدا کے حکم کے سوا وہ اس (جادو) سے کسی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے تھے۔ اور کچھ ایسے (منتر) سیکھتے جو ان کو نقصان ہی پہنچاتے اور فائدہ کچھ نہ دیتے۔ اور وہ جانتے تھے کہ جو شخص ایسی چیزوں (یعنی سحر اور منتر وغیرہ) کا خریدار ہوگا، اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہیں۔ اور جس چیز کے عوض انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا، وہ بری تھی۔ کاش وہ (اس بات کو) جانتے

[وَ اتَّبَعُوْا: اور انہوں نے پیروی کی] [مَا تَتْلُوْ: جو پڑھتے تھے] [الشَّيَاطِیْنُ: شیاطین] [عَلٰى: میں] [مُلْكِ: بادشاہت] [سُلَيْمَانَ: سلیمان] [وَمَا کَفَرَ: اور کفرنہ کیا] [سُلَيْمَانُ: سلیمان] [وَلَٰكِنَّ: لیکن] [الشَّيَاطِیْنَ: شیاطین] [کَفَرُوْا: کفرکیا] [يُعَلِّمُوْنَ: وہ سکھاتے] [النَّاسَ السِّحْرَ: لوگ جادو] [وَمَا: اور جو] [أُنْزِلَ: نازل کیا گیا] [عَلَى: پر] [الْمَلَکَيْنِ: دوفرشتے] [بِبَابِلَ: بابل میں] [هَارُوْتَ: ہاروت] [وَ مَارُوْتَ] [وَمَا يُعَلِّمَانِ: اور وہ نہ سکھاتے] [مِنْ اَحَدٍ: کسی کو] [حَتَّی: یہاں تک] [يَقُوْلَا: وہ کہہ دیتے] [اِنَّمَا نَحْنُ: ہم صرف] [فِتْنَةٌ: آزمائش] [فَلَا: پس نہ کر] [تَكْفُر: توکفر] [فَيَتَعَلَّمُوْنَ: سووہ سیکھتے] [ مِنْهُمَا: ان دونوں سے] [مَا: جس سے] [يُفَرِّقُوْنَ: جدائی ڈالتے] [بِهٖ: اس سے] [بَيْنَ: درمیان] [الْمَرْءِ: خاوند] [وَ: اور] [زَوْجِهٖ: اس کی بیوی] [وَمَا هُمْ: اور وہ نہیں] [بِضَارِّیْنَ بِهٖ: نقصان پہنچانے والے اس سے] [مِنْ اَحَدٍ: کسی کو] [اِلَّا: مگر] [بِاِذْنِ اللہِ: اللہ کے حکم سے] [وَيَتَعَلَّمُوْنَ: اور وہ سیکھتے ہیں] [مَا يَضُرُّهُمْ: جو انہیں نقصان پہنچائے] [وَلَا يَنْفَعُهُمْ: اور انہیں نفع نہ دے] [وَلَقَدْ: اور وہ] [عَلِمُوْا: جان چکے] [لَمَنِ: جس نے] [اشْتَرَاهُ: یہ خریدا] [مَا: نہیں] [لَهُ: اس کے لئے] [فِي الْاٰخِرَةِ: آخرت میں] [مِنْ خَلَاقٍ: کوئی حصہ] [وَلَبِئْسَ: اور البتہ برا] [مَا: جو] [شَرَوْا: انہوں نے بیچ دیا] [بِهٖ: اس سے] [اَنْفُسَهُمْ: اپنے آپ کو] [لَوْ کَانُوْا يَعْلَمُوْنَ: کاش وہ جانتے ہوتے]

Tafseer / Commentary

Select your favorite tafseer