Qari: |
He said, "Is it other than Allah I should desire for you as a god while He has preferred you over the worlds?"
(اور یہ بھی) کہا کہ بھلا میں خدا کے سوا تمہارے لیے کوئی اور معبود تلاش کروں حالانکہ اس نے تم کو تمام اہل عالم پر فضیلت بخشی ہے
[قَالَ: اس نے کہا] [اَغَيْرَ اللّٰهِ: کیا اللہ کے سوا] [اَبْغِيْكُمْ: تلاش کروں تمہارے لیے] [اِلٰهًا: کوئی معبود] [وَّ: حالانکہ] [هُوَ: اس] [فَضَّلَكُمْ: فضیلت دی تمہیں] [عَلَي: پر] [الْعٰلَمِيْنَ: سارے جہان]
ماضی کی یاد دہانی
انہیں اس گمراہ خیالی سے روکنے کیلئے آپ اللہ تعالیٰ کے احسانات یاد دلا رہے ہیں کہ فرعونیوں کی غلامی سے اللہ نے تمہیں آزادی دلوائی، ذلت و رسوائی سے چھٹکارا دیا ۔ پھر اوج و عزت عطا فرمائی تمہارے دیکھتے ہوئے تمہارے دشمنوں کو غارت کر دیا ۔ ایسے رب کے سوا اور کوئی لائق عبادت کیسے ہو سکتا ہے؟ فرعون کے وقت کی اپنی ابتری کو بھول گئے جس سے اللہ نے نجات دی ۔ اس کی پوری تفسیر سورۃ بقرہ میں گذر چکی ہے ۔