Qari: |
Say, "What thing is greatest in testimony?" Say, "Allah is witness between me and you. And this Qur'an was revealed to me that I may warn you thereby and whomever it reaches. Do you [truly] testify that with Allah there are other deities?" Say, "I will not testify [with you]." Say, "Indeed, He is but one God, and indeed, I am free of what you associate [with Him]."
ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر (قرین انصاف) کس کی شہادت ہے کہہ دو کہ خدا ہی مجھ میں اور تم میں گواہ ہے اور یہ قرآن مجھ پر اس لیے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے آگاہ کردوں کیا تم لوگ اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھی معبود ہیں (اے محمدﷺ!) کہہ دو کہ میں تو (ایسی) شہادت نہیں دیتا کہہ دو کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور جن کو تم لوگ شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں
[قُلْ: آپ کہدیں] [اَيُّ: کونسی] [شَيْءٍ: چیز] [اَكْبَرُ: سب سے بڑی] [شَهَادَةً: گواہی] [قُلِ: آپ کہدیں] [اللّٰهُ: اللہ] [شَهِيْدٌ: گواہ] [بَيْنِيْ: میرے درمیان] [وَبَيْنَكُمْ: اور تمہارے درمیان] [وَاُوْحِيَ: وحی کیا گیا] [اِلَيَّ: مجھ پر] [هٰذَا: یہ] [الْقُرْاٰنُ: قرآن] [لِاُنْذِرَكُمْ: تاکہ میں تمہیں ڈراؤں] [بِهٖ: اس سے] [وَمَنْ: اور جس] [بَلَغَ: وہ پہنچے] [اَىِٕنَّكُمْ: کیا تم بیشک] [لَتَشْهَدُوْنَ: تم گواہی دیتے ہو] [اَنَّ: کہ] [مَعَ: ساتھ] [اللّٰهِ: اللہ] [اٰلِهَةً: کوئی معبود] [اُخْرٰي: دوسرا] [قُلْ: آپ کہدیں] [لَّآ اَشْهَدُ: میں گواہی نہیں دیتا] [قُلْ: آپ کہدیں] [اِنَّمَا: صرف] [هُوَ: وہ] [اِلٰهٌ: معبود] [وَّاحِدٌ: یکتا] [وَّاِنَّنِيْ: اور بیشک میں] [بَرِيْۗءٌ: بیزار] [مِّمَّا: اس سے جو] [تُشْرِكُوْنَ: تم شرک کرتے ہو]