| Qari: |
And thus do We recompense he who transgressed and did not believe in the signs of his Lord. And the punishment of the Hereafter is more severe and more enduring.
اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ اور آخرت کا عذاب بہت سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے
[وَكَذٰلِكَ: اور اسی طرح] [نَجْزِيْ: ہم بدلہ دیتے ہیں] [مَنْ: جو] [اَسْرَفَ: حد سے نکل جائے] [وَلَمْ يُؤْمِنْ: اور نہ ایمان لائے] [بِاٰيٰتِ: آیتوں پر] [رَبِّهٖ: اپنا رب] [وَلَعَذَابُ: اور البتہ عذاب] [الْاٰخِرَةِ: آخرت] [اَشَدُّ: شدید ترین] [وَاَبْقٰي: اور زیادہ دیر تک رہنے والا ہے]
دنیا کی سزائیں ۔
جو حدود الٰہی کی پرواہ نہ کریں، اللہ کی آیتوں کو جھٹلائیں، انہیں ہم اسی طرح دنیا آخرت کے عذاب میں مبتلا کرتے ہیں خصوصا آخرت کا عذاب تو بہت ہی بھاری ہے اور وہاں کوئی نہ ہوگا جو بچا سکے۔ دنیا کے عذاب نہ تو سختی میں اس کے مقابلے کے ہیں نہ مدت میں دائمی اور نہایت المناک ہیں ۔ ملاعنہ کرنے والوں کو سمجھاتے ہوئے رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے یہی فرمایا تھا کہ دنیا کی سزا آخرت کے عذابوں کے مقابلے میں بہت ہی ہلکی اور ناچیز ہے ۔