اَمۡ یَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰىہُ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَیۡتُہٗ فَعَلَیَّ اِجۡرَامِیۡ وَ اَنَا بَرِیۡٓءٌ مِّمَّا تُجۡرِمُوۡنَ ﴿٪۳۵﴾

(35 - ھود)

Qari:


Or do they say [about Prophet Muhammad], "He invented it"? Say, "If I have invented it, then upon me is [the consequence of] my crime; but I am innocent of what [crimes] you commit."

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) نے یہ قرآن اپنے دل سے بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے دل سے بنالیا ہے تو میرے گناہ کا وبال مجھ پر اور جو گناہ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذمہ ہوں

[اَمْ: کیا] [يَقُوْلُوْنَ: وہ کہتے ہیں] [افْتَرٰىهُ: بنا لایا ہے اس کو] [قُلْ: کہدیں] [اِنِ افْتَرَيْتُهٗ: اگر میں نے اسے بنا لیا ہے] [فَعَلَيَّ: تو مجھ پر] [اِجْرَامِيْ: میرا گناہ] [وَاَنَا: اور میں] [بَرِيْۗءٌ: بری] [مِّمَّا: اس سے جو] [تُجْرِمُوْنَ: تم گناہ کرتے ہو]

Tafseer / Commentary

کفار کا الزام اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا جواب
یہ درمیانی کلام اس قصے کے بیچ میں اس کی تائید اور تقریر ہے کہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے آخری رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) سے فرماتا ہے کہ یہ کفار تجھ پر اس قرآن کے از خود گھڑ لینے کا الزام لگا رہے ہیں تو جواب دے کہ اگر ایسا ہے تو میرا گناہ مجھ پر ہے میں جانتا ہوں کہ اللہ کے عذاب کیسے کچھ ہیں؟ پھر کیسے ممکن ہے کہ میں اللہ پر جھوٹ افتراء گھڑ لوں؟ ہاں اپنے گناہوں کے ذمے دار تم آپ ہو ۔

Select your favorite tafseer