وَ لِلّٰہِ غَیۡبُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ اِلَیۡہِ یُرۡجَعُ الۡاَمۡرُ کُلُّہٗ فَاعۡبُدۡہُ وَ تَوَکَّلۡ عَلَیۡہِ ؕ وَ مَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۲۳﴾٪

(123 - ھود)

Qari:


And to Allah belong the unseen [aspects] of the heavens and the earth and to Him will be returned the matter, all of it, so worship Him and rely upon Him. And your Lord is not unaware of that which you do.

اور آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزوں کا علم خدا ہی کو ہے اور تمام امور کا رجوع اسی کی طرف ہے۔ تو اسی کی عبادت کرو اور اسی پر بھروسہ رکھو۔ اور جو کچھ تم کررہے ہو تمہارا پروردگار اس سے بےخبر نہیں

[وَلِلّٰهِ: اور اللہ کے پاس] [غَيْبُ: غیب] [السَّمٰوٰتِ: آسمانوں] [وَالْاَرْضِ: اور زمین] [وَاِلَيْهِ: اور اسی کی طرف] [يُرْجَعُ: باز گشت] [الْاَمْرُ: کام] [كُلُّهٗ: تمام] [فَاعْبُدْهُ: سو اس کی عبادت کرو] [وَتَوَكَّلْ: اور بھروسہ کرو] [عَلَيْهِ: اس پر] [وَمَا: اور نہیں] [رَبُّكَ: تمہارا رب] [بِغَافِلٍ: غافل (بے خبر)] [عَمَّا: اس سے جو] [تَعْمَلُوْنَ: تم کرتے ہو]

Tafseer / Commentary

علم غیب اور حاکمیت اعلیٰ صرف اللہ ہی کو سزاوار ہے
آسمان و زمین کے ہر غیب کو جاننے والا صرف اللہ تعالیٰ عزوجل ہی ہے۔ اسی کی سب کو عبادت کرنی چاہیے اور اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ جو بھی اس پر بھروسہ رکھے وہ اس کے لیے کافی ہے۔ حضرت کعب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ تورات کا خاتمہ بھی انہیں آیتوں پر ہے اللہ تعالیٰ مخلوق میں سے کسی کے کسی عمل سے بےخبر نہیں ۔

Select your favorite tafseer