| Qari: |
So do not be in doubt, [O Muhammad], as to what these [polytheists] are worshipping. They worship not except as their fathers worshipped before. And indeed, We will give them their share undiminished.
تو یہ لوگ جو (غیر خدا کی) پرستش کرتے ہیں۔ اس سے تم خلجان میں نہ پڑنا۔ یہ اسی طرح پرستش کرتے ہیں جس طرح پہلے سے ان کے باپ دادا پرستش کرتے آئے ہیں۔ اور ہم ان کو ان کا حصہ پورا پورا بلا کم وکاست دینے والے ہیں
[فَلَا تَكُ: پس تو نہ رہ] [فِيْ مِرْيَةٍ: شک و شبہ میں] [مِّمَّا: اس سے جو] [يَعْبُدُ: پوجتے ہیں] [هٰٓؤُلَاۗءِ: یہ لوگ] [مَا يَعْبُدُوْنَ: وہ نہیں پوجتے] [اِلَّا: مگر] [كَمَا: جیسے] [يَعْبُدُ: پوجتے تھے] [اٰبَاۗؤُهُمْ: ان کے باپ دادا] [مِّنْ قَبْلُ: اس سے قبل] [وَاِنَّا: اور بیشک ہم] [لَمُوَفُّوْهُمْ: انہیں پورا پھیر دیں گے] [نَصِيْبَهُمْ: ان کا حصہ] [غَيْرَ مَنْقُوْصٍ: گھٹائے بغیر]
مشرکوں کا حشر
مشرکوں کے شرک کے باطل ہو نے میں ہرگز شبہ تک نہ کرنا۔ ان کے پاس سوائے باپ دادا کی بھونڈی تقلید کے اور دلیل ہی کیا ہے؟ ان کی نیکیاں انہیں دنیا میں ہی مل جائیں گی آخرت میں عذاب ہی عذاب ہوگا۔ جو خیر و شکر کے وعدے ہیں سب پورے ہو نے والے ہیں ۔ ان کا عاب کا مقررہ حصہ انہیں ضرور پہنچے گا۔ موسیٰ علیہ السلام کو ہم نے کتاب دی لیکن لوگوں نے تفرقہ ڈالا۔ کسی نے اقرار کیا تو کسی نے انکار کر دیا۔ پس انہی نبیوں جیسا حال آپ کا بھی ہے کوئی مانے گا کوئی ٹالے گا۔ چونکہ ہم وقت مقرر کر چکے ہیں چونکہ ہم بغیر حجت پوری کئے عذاب نہیں کیا کرتے اس لیے یہ تاخیر ہے ورنہ ابھی انہیں ان کے گناہوں کا مزہ یاد آجاتا ہے۔ کافروں کو اللہ اور اس کے رسول کی باتیں غلط ہی معلوم ہوتی ہیں ۔ ان کا شک و شبہ زائل نہیں ہوتا۔ سب کو اللہ جمع کرے گا اور ان کے کئے ہوئے اعمال کا بدلہ دے گا۔ اس قرآۃ کا بھی معنی اس ہمارے ذکر کردہ معنی کی طرف ہی لوٹنا ہے۔