وَ کَذٰلِکَ اَخۡذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰی وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخۡذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ ﴿۱۰۲﴾

(102 - ھود)

Qari:


And thus is the seizure of your Lord when He seizes the cities while they are committing wrong. Indeed, His seizure is painful and severe.

اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستیوں کو پکڑا کرتا ہے تو اس کی پکڑ اسی طرح کی ہوتی ہے۔ بےشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور سخت ہے

[وَ: اور] [كَذٰلِكَ: ایسی ہی] [اَخْذُ: پکڑ] [رَبِّكَ: تیرا رب] [اِذَآ اَخَذَ: جب اس نے پکڑا (پکڑتا ہے)] [الْقُرٰي: بستیاں] [وَهِىَ: اور وہ] [ظَالِمَةٌ: ظلم کرتے ہوں] [اِنَّ: بیشک] [اَخْذَهٗٓ: اس کی پکڑ] [اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ: دردناک سخت]

Tafseer / Commentary

جس طرح ان ظالموں کی ہلاکت ہوئی ان جیسا جو بھی ہوگا اسی نتیجے کو وہ بھی دیکھے گا۔ اللہ تعالیٰ کی پکڑ المناک اور بہت سختی والی ہوتی ہے۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے اللہ تعالیٰ ظالموں کو ڈھیل دے کر پھر پکڑیں گے۔ وقت ناگہاں دبا لیتا ہے۔ پھر مہلت نہیں ملتی پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی۔

Select your favorite tafseer