Qari: |
Among the Jews are those who distort words from their [proper] usages and say, "We hear and disobey" and "Hear but be not heard" and "Ra'ina," twisting their tongues and defaming the religion. And if they had said [instead], "We hear and obey" and "Wait for us [to understand]," it would have been better for them and more suitable. But Allah has cursed them for their disbelief, so they believe not, except for a few.
اور یہ جو یہودی ہیں ان میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ کلمات کو ان کے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور نہیں مانا اور سنیئے نہ سنوائے جاؤ اور زبان کو مروڑ کر اور دین میں طعن کی راہ سے (تم سے گفتگو) کے وقت راعنا کہتے ہیں اور اگر (یوں) کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا اور (صرف) اسمع اور (راعنا کی جگہ) انظرنا (کہتے) تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اور بات بھی بہت درست ہوتی لیکن خدان نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے تو یہ کچھ تھوڑے ہی ایمان لاتے ہیں
[مِنَ: سے (بعض)] [الَّذِيْنَ: وہ لوگ جو] [ھَادُوْا: یہودی ہیں] [يُحَرِّفُوْنَ: تحریف کرتے ہیں (بدل دیتے ہیں)] [الْكَلِمَ: کلمات] [عَنْ: سے] [مَّوَاضِعِهٖ: اس کی جگہ] [وَيَقُوْلُوْنَ: اور کہتے ہیں] [سَمِعْنَا: ہم نے سنا] [وَعَصَيْنَا: اور ہم نے نافرمانی کی] [وَاسْمَعْ: اور سنو] [غَيْرَ: نہ] [مُسْمَعٍ: سنوایا جائے] [وَّرَاعِنَا: اور راعنا] [لَيًّــۢا: موڑ کر] [بِاَلْسِنَتِهِمْ: اپنی زبانوں کو] [وَطَعْنًا: طعنہ کی نیت سے] [فِي الدِّيْنِ: دین میں] [وَلَوْ: اور اگر] [اَنَّھُمْ: وہ] [قَالُوْا: کہتے] [سَمِعْنَا: ہم نے سنا] [وَاَطَعْنَا: اور ہم نے اطاعت کی] [وَاسْمَعْ: اور سنیے] [وَانْظُرْنَا: اور ہم پر نظر کیجئے] [لَكَانَ: تو ہوتا] [خَيْرًا: بہتر] [لَّھُمْ: ان کے لیے] [وَاَقْوَمَ: اور زیادہ درست] [وَلٰكِنْ: اور لیکن] [لَّعَنَھُمُ: ان پر لعنت کی] [اللّٰهُ: اللہ] [بِكُفْرِهِمْ: ان کے کفر کے سبب] [فَلَا يُؤْمِنُوْنَ: پس ایمان نہیں لاتے] [اِلَّا: مگر] [قَلِيْلًا: تھوڑے]