Qari: |
And We raised over them the mount for [refusal of] their covenant; and We said to them, "Enter the gate bowing humbly", and We said to them, "Do not transgress on the sabbath", and We took from them a solemn covenant.
اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا
[وَرَفَعْنَا: اور ہم نے بلند کیا] [فَوْقَھُمُ: ان کے اوپر] [الطُّوْرَ: طور] [بِمِيْثَاقِهِمْ: ان سے عہد لینے کی غرض سے] [وَقُلْنَا: اور ہم نے کہا] [لَهُمُ: ان کیلئے (ان سے)] [ادْخُلُوا: تم داخل ہو] [الْبَابَ: دروازہ] [سُجَّدًا: سجدہ کرتے] [وَّقُلْنَا: اور ہم نے کہا] [لَهُمْ: ان سے] [لَا تَعْدُوْا: نہ زیادتی کرو] [فِي: میں] [السَّبْتِ: ہفتہ کا دن] [وَاَخَذْنَا: اور ہم نے لیا] [مِنْهُمْ: ان سے] [مِّيْثَاقًا: عہد] [غَلِيْظًا: مضبوط]