Qari: |
And it has already come down to you in the Book that when you hear the verses of Allah [recited], they are denied [by them] and ridiculed; so do not sit with them until they enter into another conversation. Indeed, you would then be like them. Indeed Allah will gather the hypocrites and disbelievers in Hell all together -
اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔ ان کے پاس مت بیٹھو۔ ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے
[وَقَدْ: اور تحقیق] [نَزَّلَ: اتار چکا] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [فِي الْكِتٰبِ: کتاب میں] [اَنْ: یہ کہ] [اِذَا سَمِعْتُمْ: جب تم سنو] [اٰيٰتِ اللّٰهِ: اللہ کی آیتیں] [يُكْفَرُ: انکار کیا جاتا ہے] [بِھَا: اس کا] [وَيُسْتَهْزَاُ: مذاق اڑایا جاتا ہے] [بِھَا: اس کا] [فَلَا تَقْعُدُوْا: تو نہ بیٹھو] [مَعَھُمْ: ان کے ساتھ] [حَتّٰي: یہانتک کہ] [يَخُوْضُوْا: وہ مشغول ہوں] [فِيْ: میں] [حَدِيْثٍ: بات] [غَيْرِهٖٓ: اس کے سوا] [اِنَّكُمْ: یقیناً تم] [اِذًا: اس صورت میں] [مِّثْلُھُمْ: ان جیسے] [اِنَّ: بیشک] [اللّٰهَ: اللہ] [جَامِعُ: جمع کرنے والا] [الْمُنٰفِقِيْنَ: منافق (جمع)] [وَالْكٰفِرِيْنَ: اور کافر (جمع)] [فِيْ جَهَنَّمَ: جہنم میں] [جَمِيْعَۨا: تمام]