وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَمۡلِکُ لَہُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ﴿ۚ۷۳﴾

(73 - النحل)

Qari:


And they worship besides Allah that which does not possess for them [the power of] provision from the heavens and the earth at all, and [in fact], they are unable.

اور خدا کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں جو ان کو آسمانوں اور زمین میں روزی دینے کا ذرا بھی اختیار نہیں رکھتے اور نہ کسی اور طرح کا مقدور رکھتے ہیں

[وَيَعْبُدُوْنَ: اور پرستش کرتے ہیں] [مِنْ: سے] [دُوْنِ اللّٰهِ: اللہ کے سوا] [مَا: جو] [لَا يَمْلِكُ: اختیار نہیں] [لَهُمْ: ان کے لیے] [رِزْقًا: رزق] [مِّنَ: سے] [السَّمٰوٰتِ: آسمانوں] [وَالْاَرْضِ: اور زمین] [شَـيْـــًٔـا: کچھ] [وَّ: اور] [لَا يَسْتَطِيْعُوْنَ: نہ وہ قدرت رکھتے ہیں]

Tafseer / Commentary

توحید کی تاکید
نعمتیں دینے والا ، پیدا کرنے والا ، روزی پہنچانے والا ، صرف اللہ تعالیٰ اکیلا وحدہ لا شریک لہ ہے ۔ اور یہ مشرکین اس کے ساتھ اوروں کو پوجتے ہیں جو نہ آسمان سے بارش برسا سکیں ، نہ زمین سے کھیت اور درخت اگا سکیں ۔ وہ اگر سب مل کر بھی چاہیں تو بھی نہ ایک بوند بارش برسانے پر قادر ، نہ ایک پتے کے پیدا کرنے ان میں سکت پس تم اللہ کے لئے مثالیں نہ بیان کرو ۔ اس کے شریک و سہیم اور اس جیسا دوسروں کو نہ سمجھو ۔ اللہ عالم ہے اور وہ اپنے علم کی بنا پر اپنی توحید پر گواہی دیتا ہے ۔ تم جاہل ہو ، اپنی جہالت سے دوسروں کو اللہ کے شریک ٹھہرا رہے ہو ۔

Select your favorite tafseer