Qari: |
And he entered the city at a time of inattention by its people and found therein two men fighting: one from his faction and one from among his enemy. And the one from his faction called for help to him against the one from his enemy, so Moses struck him and [unintentionally] killed him. [Moses] said, "This is from the work of Satan. Indeed, he is a manifest, misleading enemy."
اور وہ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بےخبر ہو رہے تھے تو دیکھا کہ وہاں دو شخص لڑ رہے تھے ایک تو موسٰی کی قوم کا ہے اور دوسرا اُن کے دشمنوں میں سے تو جو شخص اُن کی قوم میں سے تھا اس نے دوسرے شخص کے مقابلے میں جو موسٰی کے دشمنوں میں سے تھا مدد طلب کی تو اُنہوں نے اس کو مکا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا کہنے لگے کہ یہ کام تو (اغوائے) شیطان سے ہوا بیشک وہ (انسان کا) دشمن اور صریح بہکانے والا ہے
[وَدَخَلَ: اور وہ داخل ہوا] [الْمَدِيْنَةَ: شہر] [عَلٰي حِيْنِ: وقت پر] [غَفْلَةٍ: غفلت] [مِّنْ اَهْلِهَا: اس کے باشندے] [فَوَجَدَ: تو اس نے پایا] [فِيْهَا: اس میں] [رَجُلَيْنِ: دو آدمی] [يَـقْتَتِلٰنِ: وہ باہم لڑتے ہوئے] [هٰذَا: یہ (ایک)] [مِنْ: سے] [شِيْعَتِهٖ: اس کی برادری] [وَهٰذَا: اور وہ (دوسرا)] [مِنْ: سے] [عَدُوِّه: اس کے دشمن کا] [فَاسْتَغَاثَهُ: تو اس نے اس (موسی) سے مدد مانگی] [الَّذِيْ: وہ جو] [مِنْ شِيْعَتِهٖ: اس کی برادری سے] [عَلَي: اس پر] [الَّذِيْ: وہ جو] [مِنْ عَدُوِّهٖ: اس کے دشمن سے] [فَوَكَزَهٗ: تو ایک مکا مارا اس کو] [مُوْسٰى: موسی] [فَقَضٰى: پھر کام تمام کردیا] [عَلَيْهِ: اس کا] [قَالَ: اس نے کہا] [هٰذَا: یہ] [مِنْ: سے] [عَمَلِ الشَّيْطٰنِ: شیطان کا کام (حرکت)] [اِنَّهٗ: بیشک وہ] [عَدُوٌّ: دشمن] [مُّضِلٌّ: بہکانے والا] [مُّبِيْنٌ: صریح (کھلا)]