اِنَّ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ یَہۡدِیۡ لِلَّتِیۡ ہِیَ اَقۡوَمُ وَ یُبَشِّرُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ اَجۡرًا کَبِیۡرًا ۙ﴿۹﴾

(9 - الاسراء)

Qari:


Indeed, this Qur'an guides to that which is most suitable and gives good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a great reward.

یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے اجر عظیم ہے

[اِنَّ: بیشک] [هٰذَا الْقُرْاٰنَ: یہ قرآن] [يَهْدِيْ: رہنمائی کرتا ہے] [لِلَّتِيْ: اس کے لیے جو] [ھِيَ: وہ] [اَقْوَمُ: سب سے سیدھی] [وَيُبَشِّرُ: اور بشارت دیتا ہے] [الْمُؤْمِنِيْنَ: مومن (جمع)] [الَّذِيْنَ: وہ لوگ جو] [يَعْمَلُوْنَ: عمل کرتے ہیں] [الصّٰلِحٰتِ: اچھے] [اَنَّ: کہ] [لَهُمْ: ان کے لیے] [اَجْرًا كَبِيْرًا: بڑا اجر]

Tafseer / Commentary

بہترین راہنما قرآن حکیم ہے
اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ یہ قرآن بہترین راہ کی طرف رہبری کرتا ہے ۔ ایماندار جو ایمان کے مطابق فرمان نبوی پر عمل بھی کریں انہیں یہ بشارتیں سناتا ہے کہ ان کے لئے اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے انہیں بیشمار ثواب ملے گا ۔ اور جو ایمان سے خالی ہیں انہیں یہ قرآن قیامت کے دن کے دردناک عذابوں کی خبر دیتا ہے جیسے فرمان ہے آیت ( فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ 24 ۝ ۙ) 84- الانشقاق:24) انہیں المناک عذابوں کی خبر پہنچا دے

Select your favorite tafseer