| Qari: |
And there is no city but that We will destroy it before the Day of Resurrection or punish it with a severe punishment. That has ever been in the Register inscribed.
اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے
[وَاِنْ: اور نہیں] [مِّنْ قَرْيَةٍ: کوئی بستی] [اِلَّا: مگر] [نَحْنُ: ہم] [مُهْلِكُوْهَا: اسے ہلاک کرنے والے] [قَبْلَ: پہلے] [يَوْمِ الْقِيٰمَةِ: قیامت کا دن] [اَوْ: یا] [مُعَذِّبُوْهَا: اسے عذاب دینے والے] [عَذَابًا: عذاب] [شَدِيْدًا: سخت] [كَانَ: ہے] [ذٰلِكَ: یہ] [فِي الْكِتٰبِ: کتاب میں] [مَسْطُوْرًا: لکھا ہوا]
وہ نوشتہ جو لوح محفوظ میں لکھ دیا گیا ہے وہ حکم جو جاری کر دیا گیا ہے اس کا بیان اس آیت میں ہے کہ گنہگاروں کی بستیاں یقینا ویران کر دی جائیں گی یا ان کے گناہوں کی وجہ سے تباہی کے قریب ہو جائیں گی اس میں ہماری جانب سے کوئی ظلم نہ ہوگا بلکہ انکے اپنے کرتوت کا خمیازہ ہوگا ، رب کی آیتوں اور اسکے رسولوں سے سرکشی کرنے کا پھل ہو گا۔