| Qari: |
And We have certainly diversified [the contents] in this Qur'an that mankind may be reminded, but it does not increase the disbelievers except in aversion.
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔ مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں
[وَ:] [لَقَدْ صَرَّفْــنَا: البتہ ہم نے طرح طرح سے بیان کیا] [فِيْ: میں] [هٰذَا الْقُرْاٰنِ: اس قرآن] [لِيَذَّكَّرُوْا: تاکہ وہ نصیحت پکڑیں] [وَمَا: اور نہیں] [يَزِيْدُهُمْ: بڑھتی ان کو] [اِلَّا: مگر] [نُفُوْرًا: نفرت]
دلائل کے ساتھ ہدایت
اس پاک کتاب میں ہم نے تمام مثالیں کھول کھول کر بیان فرما دی ہیں ۔ وعدے وعید صاف طور پر مذکور ہیں تاکہ لوگ برائیوں سے اور اللہ کی نافرمانیوں سے بچیں ۔ لیکن تاہم ظالم لوگ تو حق سے نفرت رکھتے اور اس سے دور بھاگنے میں ہی بڑھ رہے ہیں ۔