وَ اِنۡ کَانَ اَصۡحٰبُ الۡاَیۡکَۃِ لَظٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۷۸﴾

(78 - الحجر)

Qari:


And the companions of the thicket were [also] wrongdoers.

اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے

[وَاِنْ: اور تحقیق] [كَانَ: تھے] [اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِ: ایکہ (بن) والے (قوم شعیب)] [لَظٰلِمِيْنَ: ظالم (جمع)]

Tafseer / Commentary

اصحاب ایکہ کا المناک انجام
اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے ۔ ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو ۔ ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی ۔ ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا ۔ ان پر بھی ان کی پہیم شراتوں کی وجہ سے عذاب الہی آیا ۔ یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں ۔ حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں ۔

Select your favorite tafseer