فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِۣ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿ۙ۶۱﴾

(61 - الحجر)

Qari:


And when the messengers came to the family of Lot,

پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے

[فَلَمَّا: پس جب] [جَاۗءَ: آئے] [اٰلَ لُوْطِ: لوط کے گھر والے] [الْمُرْسَلُوْنَ: بھیجے ہوئے (فرشتے)]

Tafseer / Commentary

دو حسین لڑکے
یہ فرشتے نوجوان حسین لڑکوں کی شکل میں حضور لوط علیہ السلام کے پاس گئے۔ تو حضرت لوط علیہ السلام نے کہا تم بالکل ناشناس اور انجان لوگ ہو ۔ تو فرشتوں نے راز کھول دیا کہ ہم اللہ کا عذاب لے کر آئے ہیں جسے آپ کی قوم نہیں مانتی اور جس کے آنے میں شک شبہ کر رہی تھی۔ ہم حق بات اور قطعی حکم لے کر آئے ہیں اور فرشتے حقانیت کے ساتھ ہی نازل ہوا کرتے ہیں اور ہم ہیں بھی سچے ۔ جو خبر آپ کو دے رہے ہیں وہ ہو کر رہے گی کہ آپ نجات پائیں اور آپ کی یہ کافر قوم ہلاک ہو گی۔

Select your favorite tafseer