قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡہَا فَاِنَّکَ رَجِیۡمٌ ﴿ۙ۳۴﴾

(34 - الحجر)

Qari:


[Allah] said, "Then get out of it, for indeed, you are expelled.

(خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے

[قَالَ: اس نے کہا] [فَاخْرُجْ: پس نکل جا] [مِنْهَا: یہاں سے] [فَاِنَّكَ: بیشک تو] [رَجِيْمٌ: مردود]

Tafseer / Commentary

ابدی لعنت
پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی حکومت کا ارادہ کیا جو نہ ٹلے ، نہ ٹالا جا سکے کہ تو اس بہترین اور اعلی جماعت سے دور ہو جا تو پھٹکارا ہوا ہے ۔ قسامت تک تجھ پر ابدی اور دوامی لعنت برسا کرے گی۔ کہتے ہیں کہ اسی وقت اس کی صورت بد گئی اور اس نے نوحہ خوانی شروع کی ، دنیا میں تمام نوحے اسی ابتدا سے ہیں ۔ مردود و مطرود ہو کر پھر آتش حسد سے جلتا ہوا آرزو کرتا ہے کہ قیامت تک کی اسے ڈھیل دی جائے اسی کو یوم البعث کہا گیا ہے ۔ پس اسکی یہ درخواست منظور کی گئی اور مہلت مل گئی ۔

Select your favorite tafseer