وَ اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ ﴿۲۸﴾

(28 - الحجر)

Qari:


And [mention, O Muhammad], when your Lord said to the angels, "I will create a human being out of clay from an altered black mud.

اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں

[وَاِذْ: اور جب] [قَالَ: کہا] [رَبُّكَ: تیرا رب] [لِلْمَلٰۗىِٕكَةِ: فرشتوں کو] [اِنِّىْ: بیشک میں] [خَالِقٌ: بنانے والا] [بَشَرًا: انسان] [مِّنْ: سے] [صَلْصَالٍ: کھنکھناتا ہوا] [مِّنْ: سے] [حَمَاٍ: سیاہ گارا] [مَّسْنُوْنٍ: سڑا ہوا]

Tafseer / Commentary

ابلیس لعین کا انکار
اللہ تعالیٰ بیان فرما رہا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے ان کی پیدائش کا ذکر اس نے فرشتوں میں کیا اور پیدائش کے بعد سجدہ کرایا ۔ اس حکم کو سب نے تو مان لیا لیکن ابلیس لعین نے انکار کر دیا اور کفر و حسد انکار و تکبر فخر و غرور کیا ۔ صاف کہا کہ میں آگ کا بنایا ہوا یہ خاک کا بنایا ہوا ۔ میں اس سے بہتر ہوں اس کے سامنے کیوں جھکوں ؟ تو نے اسے مجھ پر بزرگی دی لیکن میں انہیں گمراہ کر کے چھوڑوں گا ۔ ابن جریر نے یہاں پر ایک عجیب و غریب اثر وارد کیا ہے ۔ کہ ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو پیدا کیا ان سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں ، تم اسے سجدہ کرنا انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے سنا اور تسلیم کیا ۔ مگر ابلیس جو پہلے کے منکروں میں سے تھا ۔ اپنے پر جما رہا ، لیکن اس کا ثبوت ان سے نہیں ۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسرائیلی روایت ہے واللہ اعلم ۔

Select your favorite tafseer