| Qari: |
It is He who expelled the ones who disbelieved among the People of the Scripture from their homes at the first gathering. You did not think they would leave, and they thought that their fortresses would protect them from Allah; but [the decree of] Allah came upon them from where they had not expected, and He cast terror into their hearts [so] they destroyed their houses by their [own] hands and the hands of the believers. So take warning, O people of vision.
وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو
[هُوَ : وہی ہے] [الَّذِيْٓ : جس نے] [اَخْرَجَ : نکالا] [الَّذِيْنَ : جن لوگوں نے] [كَفَرُوْا : کفر کیا] [مِنْ : سے، کے] [اَهْلِ الْكِتٰبِ : اہل کتاب] [مِنْ دِيَارِهِمْ : ان کے گھروں سے] [لِاَوَّلِ الْحَشْرِ ڼ : پہلے اجتماع (لشکر) پر] [مَا ظَنَنْتُمْ : تمہیں گمان نہ تھا] [اَنْ يَّخْرُجُوْا : کہ وہ نکلیں گے] [وَظَنُّوْٓا : اور وہ خیال کرتے تھے] [اَنَّهُمْ : کہ وہ] [مَّانِعَتُهُمْ : انہیں بچالیں گے] [حُصُوْنُهُمْ : ان کے قلعے] [مِّنَ اللّٰهِ : اللہ سے] [فَاَتٰىهُمُ : تو ان پر آیا] [اللّٰهُ : اللہ] [مِنْ حَيْثُ : جہاں سے] [لَمْ يَحْتَسِبُوْا ۤ : انہیں گمان نہ تھا] [وَقَذَفَ : اور اس نے ڈالا] [فِيْ قُلُوْبِهِمُ : ان کے دلوں میں] [الرُّعْبَ : رعب] [يُخْرِبُوْنَ : وہ برباد کرنے لگے] [بُيُوْتَهُمْ : اپنے گھر] [بِاَيْدِيْهِمْ : اپنے ہاتھوں سے] [وَاَيْدِي : اور ہاتھوں] [الْمُؤْمِنِيْنَ ۤ : مومن وں] [فَاعْتَبِرُوْا : تو تم عبرت پکڑو] [يٰٓاُولِي الْاَبْصَارِ : اے نگاہ والو]