اِنَّ اللّٰہَ یُدۡخِلُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۱۴﴾

(14 - الحج)

Qari:


Indeed, Allah will admit those who believe and do righteous deeds to gardens beneath which rivers flow. Indeed, Allah does what He intends.

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

[اِنَّ: بیشک] [اللّٰهَ: اللہ] [يُدْخِلُ: داخل کرے گا] [الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا: وہ جو لوگ ایمان لائے] [وَ: اور] [عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ: انہوں نے درست عمل کیے] [جَنّٰتٍ: باغات] [تَجْرِيْ: بہتی ہیں] [مِنْ تَحْتِهَا: ان کے نیچے سے] [الْاَنْهٰرُ: نہریں] [اِنَّ: بیشک] [اللّٰهَ: اللہ] [يَفْعَلُ: کرتا ہے] [مَا يُرِيْدُ: جو وہ چاہتا ہے]

Tafseer / Commentary

یقین کے مالک لوگ
برے لوگوں کا بیان کرکے بھلے لوگوں کا ذکر ہو رہا ہے جن کے دلوں میں یقین کا نور ہے اور جن کے اعمال میں سنت کا ظہور ہے بھلائیوں کے خواہاں برائیوں سے گریزاں ہیں یہ بلند محلات میں عالی درجات میں ہونگے کیونکہ یہ راہ یافتہ ہیں ان کے علاوہ سب لوگ حواس باختہ ہیں ۔ اب جو چاہے کرے جو چاہے رکھے دھرے۔

Select your favorite tafseer