Qari: |
These are the verses of Allah which We recite to you, [O Muhammad], in truth. And indeed, you are from among the messengers.
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں (اور اے محمدﷺ) تم بلاشبہ پیغمبروں میں سے ہو
[تِلْكَ: یہ] [اٰيٰتُ اللّٰهِ: اللہ کے احکام] [نَتْلُوْھَا: ہم سناتے ہیں وہ] [عَلَيْكَ: آپ پر] [بِالْحَقِّ: ٹھیک ٹھیک] [وَاِنَّكَ: اور بیشک آپ] [لَمِنَ: ضرور۔ سے] [الْمُرْسَلِيْنَ: رسول (جمع)]
یہ واقعات اور یہ تمام حق کی باتیں اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری سچی وحی سے تمہیں معلوم ہوئیں، تم میرے سچے رسول ہو، میری ان باتوں کی اور خود آپ کی نبوت کی سچائی کا علم ان لوگوں کو بھی ہے جن کے ہاتھوں میں کتاب ہے۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے زوردار پر تاکید الفاظ میں قسم کھا کر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی تصدیق کی۔ فالحمداللہ۔