Qari: |
So from wherever you go out [for prayer, O Muhammad] turn your face toward al- Masjid al-Haram, and indeed, it is the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.
اور تم جہاں سے نکلو، (نماز میں) اپنا منہ مسجد محترم کی طرف کر لیا کرو بےشک وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور تم لوگ جو کچھ کرتے ہو۔ خدا اس سے بے خبر نہیں
[و: اور] [َمِنْ حَيْثُ: جہاں سے] [خَرَجْتَ: آپ نکلیں] [فَوَلِّ: پس کرلیں] [وَجْهَكَ: اپنا رخ] [شَطْرَ: طرف] [الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ: مسجد حرام] [وَاِنَّهٗ: اور بیشک یہی] [لَلْحَقُّ: حق] [مِنْ رَّبِّكَ: آپ کے رب سے] [وَمَا: اور نہیں] [اللّٰهُ: اللہ] [بِغَافِلٍ: بے خبر] [عَمَّا: اس سے جو] [تَعْمَلُوْنَ: تم کرتے ہو]
تین بار نزول حکم
یہ تیسری مرتبہ حکم ہو رہا ہے کہ روئے زمین کے مسلمانوں کو نماز کے وقت مسجد حرام کی طرف منہ کرنا چاہئے ۔ تین مرتبہ تاکید اس لئے کی گئی کہ یہ تبدیلی کا حکم پہلی بار واقع ہوا تھا ۔ فخرالدین رازی نے اس کی یہ وجہ بیان کی ہے کہ پہلا حکم تو ان کے لیے ہے جو کعبہ کو دیکھ رہے ہیں ۔ دوسرا حکم ان کے لیے ہے جو مکہ میں ہیں لیکن کعبہ ان کے سامنے نہیں۔ تیسری بار انہیں حکم دیا جو مکہ کے باہر روئے زمین پر ہیں۔ قرطبی نے ایک توجیہ یہ بھی بیان کی ہے کہ پہلا حکم مکہ والوں کو ہے دوسرا اور شہر والوں کو تیسرا مسافروں کو بعض کہتے ہیں تینوں حکموں کا تعلق اگلی پچھلی عبارت سے ہے۔