Qari: |
Or do you say that Abraham and Ishmael and Isaac and Jacob and the Descendants were Jews or Christians? Say, "Are you more knowing or is Allah?" And who is more unjust than one who conceals a testimony he has from Allah? And Allah is not unaware of what you do.
(اے یہود ونصاریٰ) کیا تم اس بات کے قائل ہو کہ ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھے۔ (اے محمدﷺ ان سے) کہو کہ بھلا تم زیادہ جانتے ہو یا خدا؟ اور اس سے بڑھ کر ظالم کون، جو خدا کی شہادت کو، جو اس کے پاس (کتاب میں موجود) ہے چھپائے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو، خدا اس سے غافل نہیں
[اَمْ: کیا] [تَقُوْلُوْنَ: تم کہتے ہو] [اِنَّ اِبْرَاهِيمَ: کہ ابراہیم] [وَاِسْمَاعِيلَ: اور اسماعیل] [وَاِسْحَاقَ: اور اسحٰق] [وَيَعْقُوْبَ: اور یعقوب] [وَالْاَسْبَاطَ: اور اولادِ یعقوب] [کَانُوْا: تھے] [هُوْدًا: یہودی] [اَوْ نَصَارَی: یا نصرانی] [قُلْ: کہہ دیں] [اَاَنْتُمْ: کیا تم] [اَعْلَمُ: جاننے والے ہو] [اَمِ اللّٰهُ: یا اللہ] [وَ مَنْ: اور کون ہے] [اَظْلَمُ: بڑا ظالم] [مِمَّنْ: اس سے جس نے] [کَتَمَ شَهَادَةً: گواہی چھپائی] [عِنْدَهُ: اس کے پاس] [مِنَ ۔ اللہِ: سے ۔ اللہ] [وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ: اور اللہ بے خبر نہیں] [عَمَّا: اس سے جو] [تَعْمَلُوْنَ: تم کرتے ہو]