اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰہِ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَہُمۡ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۖۚ۵۵﴾

(55 - الانفال)

Qari:


Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are those who have disbelieved, and they will not [ever] believe -

جانداروں میں سب سے بدتر خدا کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں سو وہ ایمان نہیں لاتے

[اِنَّ: بیشک] [شَرَّ: بدترین] [الدَّوَاۗبِّ: جانور (جمع)] [عِنْدَ اللّٰهِ: اللہ کے نزدیک] [الَّذِيْنَ: وہ جنہوں نے] [كَفَرُوْا: کفر کیا] [فَهُمْ: سو وہ] [لَا يُؤْمِنُوْنَ: ایمان نہیں لاتے]

Tafseer / Commentary

زمین کی بدترین مخلوق وعدہ خلاف کفار ہیں
زمین پر جتنے بھی چلتے پھرتے ہیں ان سب سے بد تر اللہ کے نزدیک بےایمان کافر ہیں جو عہد کر کے توڑ دیتے ہیں ۔ ادھر قول و قرار کیا ادھر پھر گئے، ادھر قسمیں کھائیں ادھر توڑ دیں ۔ نہ اللہ کا خوف نہ گناہ کا کھٹکا۔ پس جو ان پر لڑائی میں غالب آجائے تو ایسی سزا کے بعد آنے والوں کو بھی عبرت حاصل ہو ۔ وہ بھی خوف زدہ ہو جائیں پھر ممکن ہے کہ اپنے ایسے کرتوت سے باز رہیں ۔

Select your favorite tafseer