Qari: |
And when those come to you who believe in Our verses, say, "Peace be upon you. Your Lord has decreed upon Himself mercy: that any of you who does wrong out of ignorance and then repents after that and corrects himself - indeed, He is Forgiving and Merciful."
اور جب تمہارے پاس ایسے لوگ آیا کریں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو (ان سے) سلام علیکم کہا کرو خدا نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کرلیا ہے کہ جو کوئی تم میں نادانی سے کوئی بری حرکت کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور نیکوکار ہوجائے تو وہ بخشنے والا مہربان ہے
[وَاِذَا: اور جب] [جَاۗءَكَ: آپ کے پاس آئیں] [الَّذِيْنَ: وہ لوگ] [يُؤْمِنُوْنَ: ایمان رکھتے ہیں] [بِاٰيٰتِنَا: ہماری آیتیں] [فَقُلْ: تو کہدیں] [سَلٰمٌ: سلام] [عَلَيْكُمْ: تم پر] [كَتَبَ: لکھ لی] [رَبُّكُمْ: تمہارا رب] [عَلٰي: پر] [نَفْسِهِ: اپنی ذات] [الرَّحْمَةَ: رحمت] [اَنَّهٗ: کہ] [مَنْ: جو] [عَمِلَ: کرے] [مِنْكُمْ: تم سے] [سُوْۗءًۢا: کوئی برائی] [بِجَهَالَةٍ: نادانی سے] [ثُمَّ: پھر] [تَابَ: توبہ کرے] [مِنْۢ بَعْدِهٖ: اس کے بعد] [وَاَصْلَحَ: اور نیک ہوجائے] [فَاَنَّهٗ: تو بیشک اللہ] [غَفُوْرٌ: بخشنے والا] [رَّحِيْمٌ: مہربان]