وَ مَنۡ یَّقۡنُتۡ مِنۡکُنَّ لِلّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تَعۡمَلۡ صَالِحًا نُّؤۡتِہَاۤ اَجۡرَہَا مَرَّتَیۡنِ ۙ وَ اَعۡتَدۡنَا لَہَا رِزۡقًا کَرِیۡمًا ﴿۳۱﴾

(31 - الاحزاب)

Qari:


And whoever of you devoutly obeys Allah and His Messenger and does righteousness - We will give her her reward twice; and We have prepared for her a noble provision.

اور جو تم میں سے خدا اور اس کے رسول کی فرمانبردار رہے گی اور عمل نیک کرے گی۔ اس کو ہم دونا ثواب دیں گے اور اس کے لئے ہم نے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے

[وَمَنْ: اور جو] [يَّقْنُتْ: اطاعت کرے] [ مِنْكُنَّ : تم میں سے] [لِلّٰهِ : اللہ کی] [وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول] [وَتَعْمَلْ : اور عمل کرے] [صَالِحًا : نیک] [نُّــؤْتِهَآ : ہم دیں گے اس کو] [اَجْرَهَا : اس کا اجر] [مَرَّتَيْنِ ۙ : دوہرا] [وَاَعْتَدْنَا : اور ہم نے تیار کیا] [لَهَا : اس کے لیے] [رِزْقًا كَرِيْمًا: عزت کا رزق]

Tafseer / Commentary

اس آیت میں اللہ تعالیٰ اپنے عدل و فضل کا بیان فرما رہا ہے اور حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ازواج مطہرات سے خطاب کر کے فرما رہا ہے کہ تمہاری اطاعت گذاری اور نیک کاری پر تمہیں دگنا اجر ہے اور تمہارے لئے جنت میں باعزت روزی ہے۔ کیونکہ یہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ آپ کی منزل میں ہوں گی اور حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی منزل اعلیٰ علیین میں ہے جو تمام لوگوں سے بالا تر ہے۔ اسی کا نام وسیلہ ہے۔ یہ جنت کی سب سے اعلیٰ اور سب سے اونچی منزل ہے جس کی چھت عرش اللہ ہے۔

Select your favorite tafseer