Qari: |
Allah would not leave the believers in that [state] you are in [presently] until He separates the evil from the good. Nor would Allah reveal to you the unseen. But [instead], Allah chooses of His messengers whom He wills, so believe in Allah and His messengers. And if you believe and fear Him, then for you is a great reward.
(لوگو) جب تک خدا ناپاک کو پاک سے الگ نہ کردے گا مومنوں کو اس حال میں جس میں تم ہو ہرگز نہیں رہنے دے گا۔ اور الله تم کوغیب کی باتوں سے بھی مطلع نہیں کرے گاالبتہ خدا اپنے پیغمبروں میں سے جسے چاہتا ہے انتخاب کرلیتا ہے۔ تو تم خدا پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤاور اگر ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو تم کو اجر عظیم ملے گا
[مَا كَانَ: نہیں ہے] [اللّٰهُ: اللہ] [لِيَذَرَ: کہ چھوڑے] [الْمُؤْمِنِيْنَ: ایمان والے] [عَلٰي: پر] [مَآ: جو] [اَنْتُمْ: تم] [عَلَيْهِ: اس پر] [حَتّٰى: یہانتک کہ] [يَمِيْزَ: جدا کردے] [الْخَبِيْثَ: ناپاک] [مِنَ: سے] [الطَّيِّبِ: پاک] [وَمَا كَانَ: اور نہیں ہے] [اللّٰهُ: اللہ] [لِيُطْلِعَكُمْ: کہ تمہیں خبر دے] [عَلَي: پر] [الْغَيْبِ: غیب] [وَلٰكِنَّ: اور لیکن] [اللّٰهَ: اللہ] [يَجْتَبِىْ: چن لیتا ہے] [مِنْ: سے] [رُّسُلِھٖ: اپنے رسول] [مَنْ: جس کو] [يَّشَاۗءُ: وہ چاہے] [فَاٰمِنُوْا: تو تم ایمان لاؤ] [بِاللّٰهِ: اللہ پر] [وَرُسُلِھٖ: اور اس کے رسول] [وَاِنْ: اور اگر] [تُؤْمِنُوْا: تم ایمان لاؤ] [وَتَتَّقُوْا: اور پروہیز گاری] [فَلَكُمْ: تو تمہارے لیے] [اَجْرٌ: اجر] [عَظِيْمٌ: بڑا]