وَ کَذٰلِکَ یَجۡتَبِیۡکَ رَبُّکَ وَ یُعَلِّمُکَ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ وَ یُتِمُّ نِعۡمَتَہٗ عَلَیۡکَ وَ عَلٰۤی اٰلِ یَعۡقُوۡبَ کَمَاۤ اَتَمَّہَا عَلٰۤی اَبَوَیۡکَ مِنۡ قَبۡلُ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡحٰقَ ؕ اِنَّ رَبَّکَ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ٪﴿۶﴾

(6 - یوسف)

Qari:


And thus will your Lord choose you and teach you the interpretation of narratives and complete His favor upon you and upon the family of Jacob, as He completed it upon your fathers before, Abraham and Isaac. Indeed, your Lord is Knowing and Wise."

اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (وممتاز) کرے گا اور (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔ اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا۔ بےشک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

[وَكَذٰلِكَ: اور اسی طرح] [يَجْتَبِيْكَ: چن لے گا تجھے] [رَبُّكَ: تیرا رب] [وَيُعَلِّمُكَ: اور سکھائے گا تجھے] [مِنْ: سے] [تَاْوِيْلِ: انجام نکالنا] [الْاَحَادِيْثِ: باتیں] [وَيُـــتِمُّ: اور مکمل کرے گا] [نِعْمَتَهٗ: اپنی نعمت] [عَلَيْكَ: تجھ پر] [وَ: اور] [عَلٰٓي: پر] [اٰلِ يَعْقُوْبَ: یعقوب کے گھر والے] [كَمَآ: جیسے] [اَتَمَّــهَا: اس نے اسے پورا کیا] [عَلٰٓي: پر] [اَبَوَيْكَ: تیرے باپ دادا] [مِنْ قَبْلُ: اس سے پہلے] [اِبْرٰهِيْمَ: ابراہیم] [وَاِسْحٰقَ: اور اسحق] [اِنَّ: بیشک] [رَبَّكَ: تیرا رب] [عَلِيْمٌ: علم والا] [حَكِيْمٌ: حکمت والا]

Tafseer / Commentary

بشارت اور نصیحت
حضرت یعقوب علیہ السلام اپنے لخت جگر حضرت یوسف علیہ السلام کو انہیں ملنے والے مرتبوں کی خبر دیتے ہیں کہ جس طرح خواب میں اس نے تمہیں یہ فضیلت دکھائی اسی طرح وہ تمہیں نبوت کا بلند مرتبہ عطا فرمائے گا۔ اور تمہیں خواب کی تعبیر سکھا دے گا۔ اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دے گا یعنی نبوت۔ جیسے کہ اس سے پہلے وہ ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کو اور حضرت اسحاق علیہ السلام کو بھی عطا فرما چکا ہے جو تمہارے دادا اور پردادا تھے۔ اللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف ہے کہ نبوت کے لائق کون ہے؟

Select your favorite tafseer