| Qari: |
Is the description of Paradise, which the righteous are promised, wherein are rivers of water unaltered, rivers of milk the taste of which never changes, rivers of wine delicious to those who drink, and rivers of purified honey, in which they will have from all [kinds of] fruits and forgiveness from their Lord, like [that of] those who abide eternally in the Fire and are given to drink scalding water that will sever their intestines?
جنت جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اس کی صفت یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بو نہیں کرے گا۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلے گا۔ اور شراب کی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہے۔ اور شہد مصفا کی نہریں ہیں (جو حلاوت ہی حلاوت ہے) اور (وہاں) ان کے لئے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے پروردگار کی طرف سے مغفرت ہے۔ (کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح (ہوسکتے) ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور جن کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا تو ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا
[مَثَلُ : مثال (کیفیت) ] [الْجَنَّةِ : جنت][الَّتِيْ: وہ جو ] [ وُعِدَ : وعدہ کی گئی] [الْمُتَّقُوْنَ ۭ : پرہیزگاروں] [فِيْهَآ : اس میں] [اَنْهٰرٌ : نہریں] [مِّنْ مَّاۗءٍ : پانی کی] [غَيْرِ اٰسِنٍ ۚ : بدبو نہ کرنے والے] [وَاَنْهٰرٌ : اور نہریں] [مِّنْ لَّبَنٍ : دودھ کی] [لَّمْ يَتَغَيَّرْ : نہ متغیر ہونے والا] [طَعْمُهٗ ۚ : اس کا ذائقہ] [وَاَنْهٰرٌ : اور نہریں] [مِّنْ خَمْرٍ : شراب کی] [لَّذَّةٍ : سراسر لذت] [لِّلشّٰرِبِيْنَ ڬ : پینے والوں کے لئے] [وَاَنْهٰرٌ : اور نہریں] [مِّنْ عَسَلٍ : شہد کی] [مُّصَفًّى ۭ : مصفی] [وَلَهُمْ : اور انکے لئے] [فِيْهَا : اس میں] [مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ : ہر قسم کے پھل] [وَمَغْفِرَةٌ : اور بخشش] [مِّنْ رَّبِّهِمْ ۭ : ان کے رب سے] [كَمَنْ هُوَ : اس کی طرح جو وہ] [خَالِدٌ : ہمیشہ رہنے والا] [فِي النَّارِ : آگ میں] [وَسُقُوْا : اور انہیں پلایاجائیگا] [مَاۗءً: پانی ] [حَمِيْمًا : گرم] [فَقَطَّعَ : ٹکڑے ٹکڑے کرڈالے گا] [اَمْعَاۗءَهُمْ : ان کی انتڑیاں]