وَ مِنۡہُمُ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ النَّبِیَّ وَ یَقُوۡلُوۡنَ ہُوَ اُذُنٌ ؕ قُلۡ اُذُنُ خَیۡرٍ لَّکُمۡ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ یُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ رَحۡمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللّٰہِ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾

(61 - التوبۃ)

Qari:


And among them are those who abuse the Prophet and say, "He is an ear." Say, "[It is] an ear of goodness for you that believes in Allah and believes the believers and [is] a mercy to those who believe among you." And those who abuse the Messenger of Allah - for them is a painful punishment.

اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص نرا کان ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاری بھلائی کے لیے۔ وہ خدا کا اور مومنوں (کی بات) کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لیے رحمت ہے۔ اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہیں ان کے لیے عذاب الیم (تیار) ہے

[وَمِنْهُمُ: اور ان میں سے] [الَّذِيْنَ: جو لوگ] [يُؤْذُوْنَ: ایذا دیتے (ستاتے) ہیں] [النَّبِيَّ: نبی] [وَيَقُوْلُوْنَ: اور کہتے ہیں] [هُوَوہ (یہ)] [اُذُنٌ: کان] [قُلْ: آپ کہدیں] [اُذُنُ: کان] [خَيْرٍ: بھلائی] [لَّكُمْ: تمہارے لیے] [يُؤْمِنُ: وہ ایمان لاتے ہیں] [بِاللّٰهِ: اللہ پر] [وَيُؤْمِنُ: اور یقین رکھتے ہیں] [لِلْمُؤْمِنِيْنَ: مومنوں پر] [وَرَحْمَةٌ: اور رحمت] [لِّلَّذِيْنَ: ان لوگوں کے لیے جو] [اٰمَنُوْا: ایمان لائے] [مِنْكُمْ: تم میں] [وَالَّذِيْنَ: اور جو لوگ] [يُؤْذُوْنَ: ستاتے ہیں] [رَسُوْلَ اللّٰهِ: اللہ کا رسول] [لَهُمْ: ان کے لیے] [عَذَابٌ: عذاب] [اَلِيْمٌ: دردناک]

Tafseer / Commentary

نکتہ چین منافقوں کا مقصد
منافقوں کی ایک جماعت بڑی موذی ہے اپنے باتوں سے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کو دکھ پہنچاتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ نبی تو کانوں کا بڑا ہی کچا ہے جس سے جو سنا مان لیا جب ہم اس کے پاس جائیں گے اور قسمیں کھائیں گے وہ ہماری بات کا یقین کر لے گا۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ بہتر کانوں والا بہترین سننے والا ہے وہ صادق و کاذب کو خوب جانتا ہے وہ اللہ کی باتیں مانتا ہے، اور با ایمان لوگوں کی سچائی بھی جانتا ہے وہ مومنوں کے لئے رحمت ہے اور بےایمانوں کے لئے اللہ کی حجت ہے رسول کے ستانے والوں کے لئے دردناک عذاب ہے۔

Select your favorite tafseer