| Qari: |
And do not be like she who untwisted her spun thread after it was strong [by] taking your oaths as [means of] deceit between you because one community is more plentiful [in number or wealth] than another community. Allah only tries you thereby. And He will surely make clear to you on the Day of Resurrection that over which you used to differ.
اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔ پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ غالب رہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تمہیں اس سے آزماتا ہے۔ اور جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کو اس کی حقیقت تم پر ظاہر کر دے گا
[وَ: اور] [لَا تَكُوْنُوْا: تم نہ ہوجاؤ] [كَالَّتِيْ: اس عورت کی طرح] [نَقَضَتْ: اس نے توڑا] [غَزْلَهَا: اپنا سوت] [مِنْۢ بَعْدِ: بعد] [قُوَّةٍ: قوت (مضبوطی)] [اَنْكَاثًا: ٹکڑے ٹکڑے] [تَتَّخِذُوْنَ: تم بناتے ہو] [اَيْمَانَكُمْ: اپنی قسمیں] [دَخَلًۢا: دخل کا بہانہ] [بَيْنَكُمْ: اپنے درمیان] [اَنْ: کہ] [تَكُوْنَ: ہوجائے] [اُمَّةٌ: ایک گروہ] [هِىَ: وہ] [اَرْبٰى: بڑھا ہوا (غالب)] [مِنْ: سے] [اُمَّةٍ: دوسرا گروہ] [اِنَّمَا: اس کے سوا نہیں] [يَبْلُوْكُمُ: آزماتا ہے تمہیں] [اللّٰهُ: اللہ] [بِهٖ: اس سے] [وَلَيُبَيِّنَنَّ: اور وہ ضرور ظاہر کریگا] [لَكُمْ: تم پر] [يَوْمَ الْقِيٰمَةِ: روز قیامت] [مَا: جو] [كُنْتُمْ: تم تھے] [فِيْهِ: اس میں] [تَخْتَلِفُوْنَ: اختلاف کرتے تم]