| Qari: |
Indeed, your Lord knows, [O Muhammad], that you stand [in prayer] almost two thirds of the night or half of it or a third of it, and [so do] a group of those with you. And Allah determines [the extent of] the night and the day. He has known that you [Muslims] will not be able to do it and has turned to you in forgiveness, so recite what is easy [for you] of the Qur'an. He has known that there will be among you those who are ill and others traveling throughout the land seeking [something] of the bounty of Allah and others fighting for the cause of Allah. So recite what is easy from it and establish prayer and give zakah and loan Allah a goodly loan. And whatever good you put forward for yourselves - you will find it with Allah. It is better and greater in reward. And seek forgiveness of Allah. Indeed, Allah is Forgiving and Merciful.
تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم اور تمہارے ساتھ کے لوگ (کبھی) دو تہائی رات کے قریب اور (کبھی) آدھی رات اور (کبھی) تہائی رات قیام کیا کرتے ہو۔ اور خدا تو رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔ اس نے معلوم کیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی۔ پس جتنا آسانی سے ہوسکے (اتنا) قرآن پڑھ لیا کرو۔ اس نے جانا کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض خدا کے فضل (یعنی معاش) کی تلاش میں ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض خدا کی راہ میں لڑتے ہیں۔ تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا پڑھ لیا کرو۔ اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور خدا کو نیک (اور خلوص نیت سے) قرض دیتے رہو۔ اور جو عمل نیک تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اس کو خدا کے ہاں بہتر اور صلے میں بزرگ تر پاؤ گے۔ اور خدا سے بخشش مانگتے رہو۔ بےشک خدا بخشنے والا مہربان ہے
[اِنَّ رَبَّكَ : بیشک آپ کا رب] [يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے] [اَنَّكَ : کہ آپ] [تَقُوْمُ : قیام کرتے ہیں ] [اَدْنٰى : قریب ہے] [مِنْ ثُلُـثَيِ الَّيْلِ : دوتہائی رات کے] [وَنِصْفَهٗ : اور آدھی رات کے] [وَثُلُثَهٗ : اور ا س کا تہائی] [وَطَاۗىِٕفَةٌ : اور ایک جماعت] [مِّنَ : سے] [الَّذِيْنَ مَعَكَ ۭ : جو آپ کے ساتھ] [وَاللّٰهُ : اور اللہ] [يُقَدِّرُ : اندازہ فرماتا ہے] [الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ۭ: رات اور دن] [عَلِمَ : اس نے جانا] [اَنْ : کہ [لَّنْ تُحْصُوْهُ : تم ہرگز نباہ نہ کرسکوگے] [فَتَابَ : تو ا س نے عنایت کی] [عَلَيْكُمْ : تم پر] [فَاقْرَءُوْا : تو تم پڑھا کرو] [مَا : جس قدر] [تَيَسَّرَ : آسانی ہوسکے] [مِنَ الْقُرْاٰنِ ۭ : قرآن سے] [عَلِمَ : ا س نے جانا] [اَنْ سَيَكُوْنُ : کہ البتہ ہوں گے] [مِنْكُمْ : تم میں سے] [مَّرْضٰى ۙ : کوئی بیمار] [وَاٰخَرُوْنَ : اور کوئی اور] [يَضْرِبُوْنَ : وہ سفر کریں گے] [فِي الْاَرْضِ : زمین میں] [يَبْتَغُوْنَ : تلاش کرتے ہوئے] [مِنْ فَضْلِ اللّٰهِ ۙ: اللہ کا فضل (روزی)] [وَاٰخَرُوْنَ : اور کئی دوسرے] [يُقَاتِلُوْنَ : وہ جہاد کریں گے] [فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ڮ : اللہ کی راہ میں] [فَاقْرَءُوْا : پس پڑھ لیا کرو] [مَا : جس قدر] [تَيَسَّرَ : آسانی ہوسکے] [مِنْهُ ۙ : اس سے] [وَاَقِيْمُوا : اور تم قائم کرو] [الصَّلٰوةَ : نماز] [وَاٰتُوا : اور ادا کرتے رہو] [الزَّكٰوةَ : زکوۃ] [وَاَقْرِضُوا اللّٰهَ : اور اللہ کو قرض دو] [قَرْضًا حَسَنًا ۭ : قرض حسنہ (اخلاص سے)] [وَمَا : اور جو] [تُقَدِّمُوْا : تم آگے بھیجو گے] [لِاَنْفُسِكُمْ : اپنے لئے] [مِّنْ خَيْرٍ : کوئی نیکی] [تَجِدُوْهُ : تم پاؤگے] [عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے ہاں] [هُوَ خَيْرًا : وہ بہتر] [وَّاَعْظَمَ اَجْرًا ۭ : اور بڑا اجر میں] [وَاسْتَغْفِرُوا : اور تم بخشش مانگوگے] [اللّٰهَ ۭ : اللہ سے] [اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ] [غَفُوْرٌ : بخشنے والا] [رَّحِيْمٌ: نہایت رحم کرنیوالا]