| Qari: |
You will not find a people who believe in Allah and the Last Day having affection for those who oppose Allah and His Messenger, even if they were their fathers or their sons or their brothers or their kindred. Those - He has decreed within their hearts faith and supported them with spirit from Him. And We will admit them to gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally. Allah is pleased with them, and they are pleased with Him - those are the party of Allah. Unquestionably, the party of Allah - they are the successful.
جو لوگ خدا پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم ان کو خدا اور اس کے رسول کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہوئے نہ دیکھو گے۔ خواہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان ہی کے لوگ ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا نے ایمان (پتھر پر لکیر کی طرح) تحریر کردیا ہے اور فیض غیبی سے ان کی مدد کی ہے۔ اور وہ ان کو بہشتوں میں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں داخل کرے گا ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ خدا سے خوش۔ یہی گروہ خدا کا لشکر ہے۔ (اور) سن رکھو کہ خدا ہی کا لشکر مراد حاصل کرنے والا ہے
[لَا تَجِدُ : تم نہ پاؤگے] [قَوْمًا : قوم (لوگ)] [يُّؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان رکھتے ہیں] [بِاللّٰهِ : اللہ پر] [وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ : اور آخرت کا دن] [يُوَاۗدُّوْنَ : اور دوستی رکھتے ہیں] [مَنْ حَاۗدَّ اللّٰهَ : جو، جس مخالفت کی اللہ کی] [وَرَسُوْلَهٗ : اور اسکے رسول کی] [وَلَوْ كَانُوْٓا : خواہ وہ ہوں] [اٰبَاۗءَهُمْ : ان کے باپ دادا] [اَوْ اَبْنَاۗءَهُمْ : یاانکے بیٹے] [اَوْ اِخْوَانَهُمْ : یا ان کے بھائی] [اَوْ عَشِيْرَتَهُمْ ۭ : یا ان کا کنبہ] [اُولٰۗىِٕكَ : یہی لوگ] [كَتَبَ : لکھ دیا (ثبت کردیا)] [فِيْ قُلُوْبِهِمُ : ان کے دلوں میں] [الْاِيْمَانَ : ایمان] [وَاَيَّدَهُمْ : اور ان کی مدد] [بِرُوْحٍ : روح (غیبی فیض) سے] [مِّنْهُ ۭ : اپنے سے] [وَيُدْخِلُهُمْ : اور وہ داخل کرے گا انہیں] [جَنّٰتٍ : باغات] [تَجْرِيْ : بہتی ہیں] [مِنْ تَحْتِهَا : ان کے نیچے] [الْاَنْهٰرُ : نہریں] [خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے] [فِيْهَا ۭ: ان میں] [ رَضِيَ اللّٰهُ : راضی ہوا اللہ] [عَنْهُمْ : ان سے] [وَرَضُوْا : اور وہ راضی [عَنْهُ ۭ : اس سے] [اُولٰۗىِٕكَ : یہی لوگ] [حِزْبُ اللّٰهِ ۭ : اللہ کا گروہ] [اَلَآ : خوب یاد رکھو] [اِنَّ : بیشک] [حِزْبَ اللّٰهِ : اللہ کا گروہ] [هُمُ : وہی] [الْمُفْلِحُوْنَ : کامیاب ہونیوالے]